کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، راناثناء اللہ
وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے،پیپلزپارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کی گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 27 مارچ 2025
16:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو۔کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو گا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ دنوںمیٹنگ ہوئی تھی جس میں رہنماء پیپلزپارٹی خورشید شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔اس میٹنگ میں وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا تھا کہ کینالز کی تعمیر کے معاملے پر مل بیٹھ کر اس کا حل نکالا جائیگا۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بلوچستان کے مسائل پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے۔بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔ دہشتگرد اپنے ذاتی مقاصد کیلئے آئے روز معصوم بے گناہ لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں۔ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ و معصوم لوگوں کو قتل کیا۔ ایسے لوگ کسی ہمدردی کے حقدار نہیں ہیں ۔ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دہشتگردوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کا وقت بڑا قیمتی ہے، رات کو 9بجے سوجانا اور صبح 8 بجے دفتر پہنچ جاتی ہے، کیپٹن ر صفدر
-
شہری سے فون چھین کردریا میں پھینکنے پر ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استثنیٰ ختم کردیا
-
چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی
-
پاکستان کی مری بریوری نے تقریباً 50 سال بعد شراب کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں
-
4اکتوبر کو پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا تو ایمرجنسی لگائی جا سکتی ہے.رانا ثنا اللہ
-
لاہور: باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں 18 سالہ لڑکی کے قتل کیس کی ابتدائی تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات
-
سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے بلیک باکس کا سراغ مل گیا
-
صحت مند دل، صحت مند پنجاب ہمارا عزم ہے. مریم نواز
-
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ڈیانا کا دفعہ 164کا بیان سامنے آگیا
-
علاقائی راہداریوں کو اگلی نسل کے اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنا ہوگا. احسن اقبال
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو شوکاز دینا لازم ہے. لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.