
عمران خان کو جیل میں 6 کمروں پر مشتمل گھر ملا ہوا ہے، من پسند سہولیات مل رہی ہیں‘ رانا تنویر حسین
افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی نہ کرے ، بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو سختی سے کام لینگے پی ٹی آئی والے راضی ہوںتو دوبارہ قومی اسمبلی کی سکیورٹی میٹنگ بلانے کو تیار ہیں ‘ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی گفتگو
بدھ 2 اپریل 2025 11:20

(جاری ہے)
رانا تنویر حسین نے مریدکے کی ممتاز مذہبی سماجی شخصیت پیر سید زاہد شاہ گیلانی کی رہائشگاہ پر بھی میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ میں کرپشن کی، 190 ملین پائونڈ سمیت دیگر کرپشن کے کیسز اس کے علاوہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسان نیازی کومعافی کا اختیار ہمارے پاس نہیں بلکہ صدر پاکستان کے پاس ہے ،بانی پی ٹی آئی کو ان کی جماعت والے کبھی وائس چانسلر بنوادیتے ہیں اور کبھی نوبل پرائز دلوا دیتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی نے کون سا ایسا کام کیا ہے جو ان کو اعزاز دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست ،معیشت اورنوجوان نسل کی اخلاقیات کی تباہی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے ، انہیں جب بھی ملک و قوم کے مفاد میں مذاکرات کی پیشکش کی گئی تو انہوںنے ضد کی کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے حالانکہ اسٹیبلشمنٹ کہہ چکی بانی پی ٹی آئی سیاسی لوگوں سے بات چیت کریں ۔انہوں نے کہا ہم جمہوری لوگ ہیں ،پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا دہشتگردی سمیت دیگر حالات پر پی ٹی آئی کی رضا مندی سے قومی اسمبلی سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی ،پی ٹی آئی نے اپنے 14نام بھی دیئے لیکن عین وقت پر شرکت سے انکار کرکے ثابت کردیا ان کا مشن ہی انتشار ہے ،اب بھی پی ٹی آئی والے راضی ہوںتو ملک و قوم کے مفاد میں دوبارہ قومی اسمبلی کی سکیورٹی میٹنگ بلانے کو تیار ہیں وگرنہ حکومت تو میٹنگ کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مستقبل قریب میں معیشت کی بہتری کیلئے بجلی کی قیمت اور ٹیکس میں کمی کا اعلان کریں گے ،آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی ادارے حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں ،آئی ایم ایف کا پروگرام بہت ضروری ہے ،یہ سچ ہے اس کی وجہ سے حکومت عوام کو جو ریلیف دینا چاہتی ہے نہیں دے پارہی تاہم آنے والا وقت خوشحالی کی نوید دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی جتنے مرضی جتن کرلے عوام اسے مسترد کرچکے ہیں اس کی کوئی تحریک یااحتجاج کامیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی مولانا فضل الرحمن کسی انتشاری ٹولے کا حصہ بنیں گے کیونکہ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں ،ان کی سیاست ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے بہت احسن اقدام کئے گئے ہیں جس کے جلد نتائج ملیں گے ،پہلی مرتبہ کسان کو مقررہ نرخ پر کھاد اور معیاری بیج اور بہت سی سہولتیں مل رہی ہیں ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف پرعزم ہیں کہ اگلے تین چار سال میں پاکستان بڑی معیشت بن کر ابھرے گا۔
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.