شہبازشریف کاوزیرِ اعظم آزاد کشمیر،پنجاب،سندھ، گلگت بلتستان کے گورنرز ‘وزیراعلیٰ سندھ ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان‘اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اوردیگر شخصیات سے ٹیلی فونک رابطہ‘ عیدپرمبارکباد ‘ تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی،خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے بھی رابطہ

بدھ 2 اپریل 2025 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)وزیرِاعظم شہبازشریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان ِگورنر سندھ کامران ٹیسوری ‘وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ‘ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ‘امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان‘اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اوردیگر شخصیات سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے عیدپرمبارکباد دی اور ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی۔ وزیراعظم نے حافظ نعیم اور ایمل ولی خان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ کرلیا۔شہبازشریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبے کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان، گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو بھی ٹیلیفون کیا۔شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک سمیت مختلف شخصیات سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ? خیال کیا۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔شہباز شریف نے رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان نے بھی وزیرِ اعظم شہبازشریف کو عید کی مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔