
رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے ، حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ سردار محمد یوسف
اتوار 6 اپریل 2025 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے دورہ کا مقصدلاہور میں حج انتظا مات کا جا ئزہ لینا تھا کیو نکہ عازمین حج کی ایک بڑی تعداد یہاں سے روانہ ہو گی،حا جی اللہ کے مہمان ہو تے ہیں ، ہم چا ہتے ہیں کہ حج کے حوالے سے ایسے انتظامات کیے جا ئیں تاکہ اللہ کے مہما نوں کی خد مت میں کو ئی کسر نہ رہ جا ئے، حجاج کرام کی خد مت وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری اور اس کا تعلق ہمار ے عقیدہ کے ساتھ بھی ہے ۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کی ویکسینیشن اورمتعلقہ معلومات سمیت دیگرضروریا ت کے حوالے سے مزید ہدا یا ت جا ری کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ دو ما ہ میں حجاج کے لیے فقیدالمثال انتظامات کئے جائیں اور اس حوالے سے میں نے سعودی عرب میں حج وزارت کے ذمہ داران سے میڈ یکل، ٹرا نسپورٹ اور رہا ئش سمیت دیگر امور پرتفصیلی بات چیت کی ہے ،اس سلسلے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر کے پاکستانی عوام کو بہت بڑا ریلیف دیا، قوم کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے ، عوام کو دیئے گئے اس تحفہ پر محمد نواز شریف ،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت آئی ہے جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی شامل ہے، یہ کوشش رہی ہے کہ ایسی پالیسیز مرتب کی جائیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے زیادہ فوکس مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ غریب آدمی بھی خوشحالی کی زندگی بسر کر سکے اور اسے ہر وہ سہولت میسر ہو جو ایک خوشحال طبقے کو حاصل ہے ، الحمدللہ حکومت کے ایک سالہ اقتدار میں مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے ،امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.