وزیراعلی کے ٹیکسلا کو تہذیبوں کا عالمی شہر بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کردیاگیا ‘ مریم اورنگزیب

ٹیکسلا ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کے لئے ٹاسک دیدیا گیا، فوری طریقہ کار کی تیاری کی ہدایت کردی ہے‘ سینئر وزیر

اتوار 6 اپریل 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹیکسلا کے دورہ میں پہلے مرحلے میں شہر اور دوسرے میں انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ٹیکسلا کو تہذیبوں کا عالمی شہر بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کردیاگیا ہے -ٹیکسلا ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کے لئے ٹاسک دے دیا گیا، فوری طریقہ کار کی تیاری کی ہدایت کردی ہے اور پندرہ دن میں ٹیکسلا آرٹس اینڈ کرافٹس ویلیج دوبارہ شروع کرنے اور عالمی معیار کی ٹورازم پالیسی کی تیاری کا فیصلہ، پہلا ڈرافٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی -ٹیکسلا کو تجاوزات سے پاک کرنے اور پہلے شہر کی مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیاگیا،قدیمی شہر اور مقامات کے مینجمنٹ پلان کا پہلا مسودہ تیا ر کرکے جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی- مینجمنٹ پلان چلانے اور اس پر عمل درآمد کی اتھارٹی اور لیگل فریم ورک پر کام شروع کرنے اورٹیکسلا شہر میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی ای) کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ کیاگیا-اجلاس میں بریفنگ کے دودران بتایا گیاکہ سینئر صوبائی وزیر کی ہدایت پر ٹیکسلا میں ماای پی اے کی افسر کی تعیناتی بھی کردی گئی اورٹیکسلا اور گردونواح میں صنعتوں، کارخانوں اور بھٹوں کی میپنگ کا کام مکمل کرلیا گیا-اجلاس میں ٹیکسلا سٹی ماسٹر پلان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی -ٹیکسلا میوزیم کی توسیع، بھیر اوپن ائیر میوزیم بنانے کی تجویزپر غور کیاگیا -منکیالا اسٹوپا، بھالار اسٹوپا، دھرما راجیکا، موہڑہ مرادو کمپلیکس کی بحالی مجوزہ ماسٹر پلان میں شامل ہی-سِرکپ شہر،کنالہ اور کلاواں کی تاریخی باقیات کے تحفظ کے لیے اقدامات ماسٹر پلان کا حصہ ہیں -گندھارا ٹورسٹ ٹریل، داخلی گیٹ کی تعمیر، سڑکوں اور گندھارا آرٹ ویلج کی ریماڈلنگ بھی مجوزہ ماسٹر پلان میں شامل ہی- سیاحوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم اور سٹاف کو تربیت دی جائے گی-سینٹر پرویز رشید اور صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کیاراکینِ صوبائی اسمبلی، سیکرٹری سیاحت، پلاننگ،سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر راولپنڈی، آر پی او، ڈی سی راولپنڈی سمیت دیگر محکموں کے افسران کی اجلاس میں شرکت -، مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے وژن کے مطابق ٹیکسلا کے ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانا ہی-پاکستان گندھارا سمیت قدیم تہذیب وثقافت اور ورثے کا گہوارہ ہی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے قومی ورثے اور تاریخ وثقافت کے لئے تاریخی قدم اٹھایا ہی-وزیراعلیٰ پنجاب 170 سیاحتی مقامات اور راستوں کی تعمیرو مرمت اوربحالی کی اصولی منظوری دے چکی ہیں -ٹیکسلا میں نیشل آرٹ کالج کے قیام کی تجویز پر غور کریں گی-وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف دیا- رمضان نگہبان پیکج کے ذریعے عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دیاگیا-بعد ازاں سینئر صوبائی وزیر نے موہڑہ مرادو اسٹوپا اور گندھارا آرٹ ویلج کا بھی دورہ کیا اور والڈ سٹی، ماسٹر پلاننگ کے ماہرین، تمام سٹیک ہولڈرز، پرائیویٹ سیکٹر اور آرکیٹیکٹس بھی اجلاس میں شریک ہوئی-