Live Updates

پاکستان کی عوامی وسیاسی تاریخ میں جو عوام کواصل سیا سی شعور تو شہید بھٹو نے دیا، مخدوم سید حیدر سلطان کڑوریہ

پیر 7 اپریل 2025 10:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہو لڈر این اے 108 مخدوم سید حیدر سلطان کڑوریہ نے کہا کہ پاکستان کی عوامی وسیاسی تاریخ میں جو عوام کواصل سیا سی شعور تو شہید بھٹو نے دیا شریف خاندان اور عمران نیازی جیسے ہزار بار جنم بھی لے لیں تو مرد قلندر بھٹو شہید کے جو تے کی نوک کے برابر بھی نہیں آسکتے کیسا عالمی رہنما شہید بھٹو جیسا ہم نے کھو دیا لوگو آج ہم اتنے لاچار اور مجبور کیوں ہیں طاغوتی اور سامراجی قوتوں سے ٹکر لینا صرف شہید بھٹو کا ہی کام تھا ورنہ عمران نیازی اور نواز شریف جیسے ایرے غیرے میں ایسی بہادری اور دلیری کہاں ہی آج نہتے فلسطین کی عوام اور امت مسلمہ کے مظلوم لوگ شہید زوالفقار علی بٴْھٹو کو بڑی شدت سے یاد کر کے رو رہے ہیںشہید قائد عوام بھٹو آج بھی کڑوروں دلوں پر راج کر رہے ہیں جو سامراجی قوتو ں اور دشمنان اسلام کو ہر گز قبول نہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے انسانی جسم کو ختم کر کے دشمن آمر جنر ل ضیائنے سمجھا کہ شاید عوامی سوچ بھی ختم ہو جائے گی جو خود تو مٹ گیا لیکن شہید بھٹو کی سوچ کا نہ مٹتا سکا، لیکن دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نا ہوسکا پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہو لڈر این اے 108 مخدوم سید حیدر سلطان کڑوریہ نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں عوام کواصل سیا سی شعور تو شہید بھٹو نے دیا یہ فو جی آمروں کی پیدا وار عمران نیازی یا ن)لیگ ہزار بار جنم بھی لے لیںتو شہید بھٹو کے جوتے کی نوک کے برابر بھی نہیں آسکتے انہوںنے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بٴْھٹو نے شہید زوالفقار علی بھٹو کے علم کو بٴْلند کیا اور ایک ملک گیر انقلاب بپا کیا اور دشمن کے صفوں میں تھرتلی مچا دی، بظاہر تو شہید بٴْھٹو کو قصوری کے قتل میں گرفتار کیا گیا اور پھانسی بھی دی گئی، لیکن وجوہات کچھ اور تھیں جنکو عیاں کرنا ہھانسی دینے والوں کے بس کی بات نہیں تھی، تاریخ میں کبھی ایسا نا ہوا کہ قتل کرنے کیلئے گرفتاری سے پہلے ہی عدالتی قتل کی سازشیں شروع ہو جائیں، اور بحٴْکم ڈکٹیٹر ملعون، مولوی مشتاق زبردستی عدالتی بینچ قائم کرے اور سول کورٹس کے ججز کو ڈائریکٹ سپریم کورٹ کے ججز قائم کرکے شہید بھٹو کے سماعتیں شروع کر دیں،آخر پر قائد عوام بھٹو بے نظیر،شہدا فلسطین کشمیر و امت محمدیہ کے تمام مرحومین سمیت پیپلزپارٹی کی سٹی صدر خواتین روبینہ بٹ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت کی گئی نیز صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے خصوصی طور دعا بحالی صحت کروائی گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات