چ* 11اپریل سے پاکستان اور جموں کشمیر کی150مقامات پر منظم احتجاجی مظاہرے

ح* مختلف علاقوں کے علما و مشائخ آل پارٹیز کانفرنسز منعقد کی جائیں گی

جمعرات 10 اپریل 2025 20:25

/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)انجمن طلبا اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری فیصل کریم ماگرے نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارا ہے غزہ نے پکارا ہے کے عنوان سے ملک گیر مہم کا آغاز کرر ہے ہیں اس دوران 11اپریل سے پاکستان اور جموں کشمیر کی150مقامات پر منظم احتجاجی مظاہرے جبکہ مختلف علاقوں کے علما و مشائخ آل پارٹیز کانفرنسز منعقد کی جائیں گی 11مئی کو لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس اور اسی ماہ اسلام آباد میں طلبا کانفرنس منعقد کی جائے گی حکومت فلسطینیوں کیلئے خود جہاد کا اعلان کرے یا پھر ہمیں اجازت دے یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے پاکستانی عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات سے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر بائیکاٹ کریں کیونکہ حدیث میں ہے کہ دشمن سے اگر مقابلہ نہیں کرسکتے تو کم ازکم اس کی معیشت کو کمزور کرنے کیلئے کوشش کریں انہوں نے کہاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے انسانی تاریخ کے بدترین المیوں میں ایک او ر سیاہ باب کا اضافہ کیا جہاں معصوم بچوں اور خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے انہوں نے ریاست پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز میں جاری سیاسی کشیدگی عدم اعتماد کی فضا بالخصوص بلوچستان جیسے حساس خطے میں فضائی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے اقدامات کریں اور ہماری اس مہم میں ساتھ دیکر فلسطین اور اسلام دوستی کا ثبوت دیںانہوں نے کہا کہ ہمیں نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف موثر آواز اٹھاتے ہوئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرناہوگا تاکہ اسرائیل کے مظالم کو روکا جا سکے او آئی سی اپنا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے حالانکہ یہ انکا کام ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے ہرفورم پر موثر اقدامات اٹھائیں کیونکہ او آئی سی کے 8جنرل سیکرٹریز میں سے ایک فلسطین کے معاملات کو دیکھتا ہے تاحال او آئی سی کا کوئی اقدام اور کردار سامنے نہیںآرہا۔