
نہری ایشو پر پیپلز پارٹی حکومت چھوڑنے سمیت کوئی بھی انتہائی قدم اٹھا سکتی ہے‘حسن مرتضیٰ
پیر 14 اپریل 2025 18:19
(جاری ہے)
کچھ لوگ اسے سندھ کا ایشو بنا کر سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ کسی ایک صوبے کا ایشو نہیں۔ہم پہلے ہی پانی کی کمی کا شکار ہیں۔6نہروں میں پانی جائیگا کہاں سے،آج تک کسی نے نہیں بتایا،جہاں 20فیصد پہلے کم ہے،14فیصد پانی ابی بخارات میں ضائع ہو جاتا ہے،اتنی بڑی کمی کہاں سے پوری کرینگے،خدارا ہوش کے ناخن لیں۔
ملک کو پہلے ہی کافی چیلنجز ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ کوئی بھی انتشار ہوا تو خدانخواستہ کوئی المیہ نہ ہو جائے، اتنے بڑے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلائیں گے تو کیا ہو گا ۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ صدر مملکت نے آج تک ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کیا،پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے شخص پر بہتان طرازی ٹھیک نہیں۔حسن مرتضی نے چیلنج کیا کہ کوئی ایک ایسا کاغذ یا چیز دکھا دیں جس پر صدر کے دستخطوں کا الزام لگایا جاتا ہے،آپ پروپیگنڈے سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،خود ہی پیکا ایکٹ اور خود ہی جھوٹی خبر دیتے ہیں۔حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جو پانی تقسیم کر رہے ہیں وہ تو ہمارے کاشتکار کا حق ہے۔پنجاب میں5منٹ پانی آگے پیچھے ہونے سے یہاں قتل و غارت ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی اور نہری نظام اللہ تعالی کی،مہربانی ہے کسی حکمران کی نہیںآپ اس استحصالی نظام میں کاشتکار کو پستے دیکھنا چاہتے ہیں،ٹریکٹر اور سولر دو ہزار کسانوں کو دیدیا ہو گا وہ بھی سبسیڈی پر،آپ نے کاشتکار پر 45فیصد ٹیکس لگایا۔آپ نے آج تک پیپلز پارٹی کے تحفظات نہیں سنے۔ انہوں نے کہا کہ ہزار مرتبہ کہہ چکے ہیں کاشتکار مر رہا ہے،خدا کے لئے ہوش کے ناخن لیں۔کسان کی مشاورت سے سپورٹ پرائس دیں۔ہمیں گندم گھر میں 3500روپے من پڑتی ہے۔آپ ایکسپورٹر،مڈل مین، آزھتی اور دلال کو فیسلی ٹیٹ کرتے ہیں۔کسان کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی بلیک میلنگ نہیں مشاورت پر یقین رکھتی ہے،مشاورت سے این ایف سی ایوارڈ،صوبوں کو اختیارات دیتی ہے،آپ دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے سکتے ہیں مگر اپنے کاشتکار کے لئے رتی برابر ہمدردی نہیں۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے طنزیہ کہا کہ ہم ہیں تو تم کوچہ بازار میں ہو مگر حکمران ہماری بات سننے کو تیار نہیں،میرا سوال ہے کہ حکمرانوں کے بیرونی دورے ضروری ہیں یا کسانوں کے مسئلے۔کیا پوچھ سکتا ہوں کہ نہروں کا فوراً فیصلہ کر لیا مگر کیا کوئی نیا آبی ذخیرہ بنایا ۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بجلی کی قیمت 70روپے بڑھا کر 7روپے 41پیسے سستی کرتے ہو۔تعصب ہو تو پیپلز پارٹی اپنے صوبے کی سستی بجلی آپکے صوبے کو نہ دے۔آپ نے 7روپے چھڑا دئیے شکریہ۔اس قوم سے کیپسٹی چارجز کے نام پر کتنا خون نچوڑ گے۔رٹا لگوا رہے ہو کہ یہ یاد کرو یاد کرو۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ضرورت اور مجبوری کا فائدہ نہیں اٹھاتی،قوم پرستوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ انہیں پی پی سے ہے،پیپلز پارٹی نے کبھی جاگ پنجابی جاگ اور جاگ سندھی جاگ کا نعرہ نہیں لگایا،پی پی پاکستانی ہونے پر یقین رکھتی ہے اور وفاق کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی نے حکومت کے مزے لینے ہوتے تو ہم سب وزیر ہوتے،پیپلز پارٹی اپنا سیاسی نقصان کر کے بھی وفاق ضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے۔قبل ازیں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو اور انکی ٹیم ہمایوں خان،ندیم افضل چن اور آمنہ پراچہ اورق لیگ کے نو منتخب صدر چودھری شجاعت اور انکی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.