
قومی مفاہمت کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،عمران خان کومذاکرات کیلئے راضی کر لیا ہے،اعظم سواتی
جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی، بانی پی ٹی آئی اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل مذاکرات ہیں، رہنماء پی ٹی آئی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 15 اپریل 2025
11:46

(جاری ہے)
گفتگو کے دوران رہنماء پی ٹی آئی اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے محبت کرتا ہے۔
عمران خان اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔ اس وقت پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔ دوسری جانب 9 مئی کو جناح ہاوس پر حملہ کرنے اور جلاﺅ گھیراﺅ کے 5 مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رہنماءپی ٹی آئی اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 13مئی تک توسیع کر دی۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی، پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ سپریم کورٹ میں ملزمان کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں۔بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ چند روز قبل گفتگو کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا تھا کہ بات چیت کے حوالے سے اس ہفتے یا اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی پیشرفت ضرور ہوگی۔انہوں نے کہاتھا کہ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ملک میںآنے کا انتظار کر رہا تھا۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہاتھا کہ ہماری کوشش تھی کہ سارے اداروں کو جوڑ سکیں اور نفرتیں ختم کر سکیں۔ اعظم سواتی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے اور بچہ بچہ ان سے پیار کرتا تھا۔بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سوچ ہے جسے کوئی مائنس نہیں کر سکتاتھا۔ عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔قبل ازیں بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی نے قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ 2022ءمیں عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بات کرنے کا کہا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں۔ آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن دروازے نہیں کھلے تھے۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جنرل عاصم منیر کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی گئی تھی۔عمران خان نے کہا تھا کہ آرمی چیف کے پاس جاو اور گفتگو کے دروازے کھولو۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ دسمبر 2022 میں نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد مجھے بلا کر بانی پی ٹی آئی نے کہا میں آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوجی مجھے گالیاں دیتے ہیں اور میرے ساتھی اس پر ہنستے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ پر مجھے اعتماد ہے۔ آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں۔اعظم سواتی کایہ بھی کہنا تھا کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.