
محکمہ موسمیات نے فیصل آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
بدھ 16 اپریل 2025 17:38
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلا دھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹر کچر،بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینلز و غیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ کاشت کار حضرات بھی اپنی فصلوں خاص طور پر گندم کی کٹائی کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر،ہیٹ ویو بر قرار رہنے کی توقع ہے ۔ اسی طرح سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) بر قرار رہنے کا امکان ہے تاہم مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 16 اپریل (شام) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جوکہ 20 اپریل تک موجود رہے گااور اس موسمی نظام کے زیراثر16 اپریل (شام ورات سے 20 اپریل کے دوران: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بلگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اور کزئی، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مری، گلیات، گلگت بلتستان (دیا میر، استور، نذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچی اور شکر)، کشمیر،وادی نیلم، مظفر آباد، پو نچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے نیز اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے
-
شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
-
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہا ئومیں مزید اضافے کا خدشہ
-
آئندہ 3 روز میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے
-
مون سون کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہوگا، پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.