
وزیراعظم کابلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے جرت مندانہ فیصلہ قابل تحسین ہے،علی پرویزملک
پاکستان کی معیشت بحالی کی طرف گامزن ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ترین سطح پر ہے،وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس
بدھ 16 اپریل 2025 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل یونٹی اور بلوچستان کے عوام کی تکلیفوں کا مداوا کرنے کے لیے کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان میں این۔
25 کے لئے وزیراعظم پاکستان نے پٹرول کی قیمت کی کمی کو ود ہولڈ کرتے ہوئے اور اضافی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے N-25کو اپنی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی یونٹی اور ہم آہنگی کے لئے بے پناہ اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب کو اس چھوٹی سی تکلیف کو برداشت کرتے ہوئے اس عمل میں ان کا ہاتھ بٹانا چاہئے کیونکہ ہم پاکستان کو اکٹھا رکھتے ہوئے اس انکلوسیو اور دیر پا ترقی کے سفر پر گامزن کر سکتے ہیں، پاکستان میں پٹرول کی قیمت اس خطے کے ممالک بشمول انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا نیپال کے مقابلے میں آج بھی کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 7.5روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لئے ایک بڑا ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے فچ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پاکستان کو انویسٹمنٹ گریڈ ایک مارکیٹ کے طور پر بتایا گیا ہے اور ریٹنگ کو بڑھا کے بی مائنس کر دیا گیا ہے، منرل سمٹ ایک بین الاقوامی ایونٹ بن کر پاکستان کی ایک مارکیٹنگ سٹوری کے طور پر سامنے آئی ہے، ریکوڈک تقریباً 7ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، ملکی استحکام کی بدولت آپریشنلائز ہونے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنی ذمہ داری کا احساس بھی رکھتے ہیں اور یہ جرت اور ہمت بھی رکھتے ہیں کہ مشکل فیصلے لیتے ہوئے پاکستان کو نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دنیا میں اس کو مقام دلا سکیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کو معاشی چیلنجز اور عام آدمی کی تکلیفوں کا بخوبی اندازہ ہے اور انشا اللہ ہم پاکستان اور عوام کو خوشحال بنا کر دکھائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، صوبے میںامن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے ، علی پرویز ملک
-
عمران خان عظیم لیڈر ہیں پوری قوم ان کے پیچھے متحد ہوکر کھڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
کراچی میں روزانہ 4 ہزار ٹن ملبہ کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے اسٹیڈی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سعید غنی
-
مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
-
وزیراعلیٰ کا امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کو مبارکباد
-
’’سلام ہے پاک فضائیہ ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے‘‘،وزیر اعلی مریم کا خراج تحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سینیٹر شیخ بلال مندوخیل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
ہم بدر و حنین کے وارث ہیں، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس
-
حنا پرویز بٹ کا 16سالہ مقتولہ سدرہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل انصاف کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.