ٖبلوچستان میں فارم 47 کے ذریعے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پاس کروایا جاتا ہے ، سردار اختر مینگل

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15

۸کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے الزام تراشی کی بات نہیں بی این پی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جمہوری جہدوجہد جاری رکھے گی اسمبلی سے منٹوں میں منظور ہونے والے منرل بلز اور پی پی ایل ایکٹ کی توسیع کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا 23 اپریل سے دو مئی تک مظاہرے ہونگے کسی کو گرفتاری کا شوق ہے تو پورا کرے کوئٹہ میں موجود ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پرساجد ترین ایڈووکیٹ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، ملک نصیر احمد شاہوانی، شکیلہ نوید دہوار، احمد نواز بلوچ، مقبول لانگو، موسیٰ بلوچ سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی این پی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیابلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ اور سندھ کے 6 کینالز پر غور و خوص ہوا تھری ایم پی او کے تحت ڈاکٹر ماہ رنگ، بیبو، گلزادی، صغبت اللہ ،بیبرگ بلوچ سمیت دیگر بی وائی سی کے سینکڑوں کارکنوں کے لئے 20 دن تک دھرنا دیا ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کی درخواست پر14 دن بعد سماعت ہوئی محفوظ فیصلہ غیر محفوظ ہونے کے بعد دوبارہ گیند محکمہ داخلہ کے پاس گیا بلوچستان ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں ایک ہی نوعیت کے کیس میں 2 الگ الگ فیصلے آتے ہیں، ہمارے 70 سے زائد کارکنوں کو بھی تھری ایم پی او میں حراست میں لیا گیا ہے عدالتیں جب ریلیف نہیں دینگے تو لوگ مزاحمت کا راستہ اختیار کرتے ہیں ان تمام اقدامات کا مقصد وسائل کو لوٹنا اور بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے بلوچستان میں فارم 47 کے ذریعے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پاس کروایا جاتا ہے پی پی ایل کا معاہدہ 2015 سے چل رہا ہے تین حکومتوں نے توسیع نہیں کی لیکن نگران حکومت یہ معاملہ ای سی سی کو کو بھیجتا ہے موجودہ حکومت نے پی پی ایل کے معاہدے پر دستخط کرکے 18 ویں ترمیم کی مخالفت کی 18 ویں ترمیم بنانے والی جماعت نے خود اس ترمیم کی مخالفت کی تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے احتجاج کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے 23 اپریل کو خضدار 2 مئی کو کوئٹہ، جبکہ گوادر، نوشکی اور حب میں احتجاجی جلسے منعقد کرینگے مائنز اینڈ منرل ایکٹ اور پی پی ایل معاہدے کے خلاف قانونی و آئینی درخواست دائر کرینگے قانونی ٹیموں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے قانونی چارہ جوئی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رجوع کریں گے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پاس کرانے میں تمام سیاسی جماعتیں شامل تھیںکسی کو شوق پورا کرنا ہے آج کوئٹہ میں آکر گرفتار کریں ۔

انہوں نے کہا کہ چندے کے پیسے سے مسجدیں بناتے ہیں، یتیم خانے چلتے ہیں بلوچستان کو یتیم خانہ بنایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بچت سے سڑک بنائیں گے اگر پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھائو ہوگا تو کیا کام رک جائے گا یا پھر آٹا، چاول، دال کی قیمتوں کے تعین سے اس مشروط کردیا جائے گا کوئٹہ کراچی روڈ کا افتتاح پی ڈی ایم کی حکومت میں شہباز شریف نے بلوچستان آکر کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو کے دور میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شریک تھے لیکن قدوس بزنجو کو منتخب کرانے میں ہم نے کوئی ووٹ نہیں دیاتحفظ آئین پاکستان کا حصہ تھے اور اب بھی ہیں عدالتیں جو فیصلہ دیں قانونی چارہ جوئی ہمارا حق ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کے جن ارکان نے ان پر تنقید کی ہے انکے قائدین بات کریں تو جواب دونگا لیکن ان کو جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

ہمارے لانگ مارچ کو 20 دنوں تک لکپاس کے مقام پر حکومت نے روکے رکھا بلوچستان اور صوبہ پشتونخوا کے مائنز پر قبضہ کرنے کی پالیسی پر عمل شروع کردیا گیا ہے ہماری تو زراعت پر بھی ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے بینچ نے فیصلہ دینے کے جائیں کیس محکمہ داخلہ کوبھیجا یہ فیصلہ ہمارے نظام انصاف پر سیاہ دھبہ ہے جب انصاف کے تمام دروازے بند کردیے جاتے ہیں تو لوگ مزاحمت کی طرف چلے جاتے ہیں بلوچستان اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 5 منٹ میں منظور کروایا گیا یہی بلز خیبر پشتونخوا اسمبلی میں بھی پیش کی گئی مگر وہاں کئی روز سے زیر بحث ہے وہاں اس لئے ابھی تک یہ بل پاس نہیں ہو سکی کیونکہ وہاں ایک منتخب حکومت ہے بلوچستان پر فارم 47 کی حکومت مسلط کی گئی ہے حکومت نے پی پی ایل کے ساتھ معاہدے کی توسیع کرکے اٹھارویں ترمیم کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی بلوچستان کے ایشوز اب مزاحمتی تحریک کے ذریعے ہی حل ہو سکتی ہیں ہم مزاحمتی تحریک کے ساتھ ساتھ قانونی راستہ بھی اپنائیں گے ۔