پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے تحت نیو کراچی تا گلبرک اسرائیل وامریکا مردہ باد ریلی نکالی گئی

علما کرام نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی دے دیا مسلم ممالک بالخصوص حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرئے ، فہیم شیخ

ہفتہ 19 اپریل 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان سنی تحریک کراچی]ڈویژن کے تحت نیو کراچی تا گلبرک اسرائیل وامریکا مردہ باد ریلی نکالی گئی،اسرائیل وامریکہ مردہ باد ریلی کی قیادت مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،کراچی امیر فرقان قادری ،کراچی رابطہ کمیٹی رکن سید رضا بخاری کررہے تھے ،اسرائیل وامریکہ مردہ باد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ فلسطین وغزہ میں اسرائیلی بربریت اور خونریزی میں امریکا برابر کا مجرم ہے ،فلسطین کے عوام عالمی طاقتور اور انسانیت دشمن ظالموں سے مقابلہ کررہے ہیں ،امریکا اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے مسلم ممالک اور فلسطین وغزہ مسلم نسل کشی کا سہولت کار ہے ، امت مسلمہ جذبہ جہاد سے سرشار ہوکر فلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدداور اسرائیل کے ظلموجبر کو ختم کرنے کیلئے غزہ جانا چاہتے ہیں ،پاکستان کے علما کرام نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی دے دیا ہے مسلم ممالک بالخصوص پاکستان کی حکومت جہاد کا اعلان کرئے ، فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تاریخ کے بدترین مظالم کے خون کے آنسو رورہے فلسطینیوں کی نسل کشی معصوم بچوں اور خواتین کو منصوبے کے تحت شہید کیا جارہا ہے ،گریٹر اسرائیل بننے کا خواب کبھی پورا ہونے نہیں دینگے اسرائیل کی بربادی اس کا مقدر بن چکی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل سے نکلنے والی اسرائیل وامیرکہ مردہ باد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کراچی امیر محمد فرقان قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کراچی رابطہ کمیٹی رکن سید رضا بخاری ،علما کرام بھی موجود تھے ،فہیم الدین شیخ کا کہنا تھا کہاقوام متحدہ تعصب کا چشمہ اتار کر غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مذمت کی بجائے مزاحمت سے روکے ،او آئی سی امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف کلمہ حق بلند کرئے ،غاصبوں ظالموں کا ایک ہی علاج جہاد ہے ،عالمی انصاف کے ادارے خاموش تماشائی بن کر اسرائیل کو غزہ وفلسطین میں کھلی دہشتگردی کا لائسنس دیئے ہوئے ہیں ،اقوام متحدہ انصاف کی بجائے انصاف کا قتل کررہا ہے ، عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ہر مسلمان اسرائیل مصنوعات کا بائیکاٹ جہاد سمجھ کر کرئے ۔