
اپ ڈیٹ
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ چھیڑ کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی،ہوش کے ناخن لینے چاہئیں‘ خواجہ سعد رفیق شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،بہتر ہوتا بھارتی حکومت الزامات تراشی کی بجائے پاکستان کو شواہد پیش کرتی بھارت دہشتگردی کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے حالانکہ خطے میں ہونے والی ہر دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام متنازعہ مسائل کو نتیجہ خیز ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ‘سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)
جمعرات 24 اپریل 2025 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا بھارتی حکومت الزامات تراشی کی بجائے پاکستان کو شواہد پیش کرتی، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں لہٰذا بھارتی قیادت کو کشیدگی میں اضافے کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے، سانحہ جعفرایکسپریس ہوا تو ہندوستان نے مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں بولا، الزام تراشی اور بہتان لگانا کسی حکومت کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو چھیڑ کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی، بھارتی اقدامات غیر دانشمندانہ ہیں۔سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ کوئی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتا۔بھارت کی طویل عرصے سے کوشش تھی کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر دے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پاکستان سے بڑا ملک ہے، خطے میں امن اس کے اپنے مفاد میں ہے لہٰذا عالمی امن کیلئے ایسے اقدامات خطرہ بن سکتے ہیں جس سے بھارتی حکومت کو گریز کرنا چاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت نے دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں جبر کا ماحول بنایا ہوا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 77سال سے لوگ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارت میں بدامنی کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کو بھارتی سائیڈ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی حکومت کے پاکستان مخالف اقدامات غیر دانش مندی کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھارت میں مداخلت کی پالیسی نہیں ہے۔کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے، نا جانے کتنے کلبوشن پاکستان میں عدم استحکام کے لیے لائونچ کیے گئے ہیں، بھارت صرف الزامات لگا رہا ہے، بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے توپیش کرے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام متنازعہ مسائل کو نتیجہ خیز ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے کیونکہ خطے میں دونوں ملکوں کو تنازعات کا حصہ رہتے ہوئے پائیدار ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فیصلہ ہوا جو تمام پاکستانی 7دن میں بھارت کو چھوڑیں، پاکستانیوں کو نکالنے کا حکم نہایت غیر انسانی رویہ ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سینکڑوں ہزاروں ایسے مریض ہیں جو بھارت علاج کی خاطر گئے ہوں گے، پاکستانی مریض بھارت کو فارن ایکسچینج بھی دیتے ہیں، یہ بہت غیر انسانی رویہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
4000 ٹن ایم او پی کھاد سے بھرا جہاز گوادر پورٹ پر پہنچ گیا
-
پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز
-
سیوریج کا گنداپانی ،رائے ونڈ شہر کی پہچان بن گیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے نتھیا گلی ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی مذمت ، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کی بھرپور حمایت کا اعادہ
-
وزیراعلی سندھ کا فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس،ریسکیو ٹیموں نےتمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا
-
زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
-
شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا: طلال چوہدری
-
سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں ،سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق
-
اکبرچوک پل سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی گر کر جاں بحق
-
وزیراعلیٰ کا کاشتکاروں کیلئے’’ون سٹاپ سلوشن‘‘،چارماڈل ایگریکلچرمالز ،جی سی آئی اور محکمہ زراعت کے ایم او یو پر دستخط
-
فنانس ایکٹ سیکشن 37 اے میں ترمیم ہوگئی، فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کو بچالیا، گوہراعجاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.