
بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے،جو اقدامات بھارت نے کئے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے،وفاقی وزراء
کل بھارت نے گیدڑ بھبھکیاں ماریں اس کا جواب دیتے ہوئے ہم نے آج بھارت کی ا یئراسپیس بند کردی ہے، ہمارے فیصلوں سے بھارت کو معاشی نقصان پہنچے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعرات 24 اپریل 2025
17:11

(جاری ہے)
بھارت کے ساتھ تجارت اور واہگہ بارڈر بند کی جارہی ہے۔ بھارت کیلئے پاکستانی ایئراسپیس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے۔
ہم نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کردی ہے۔ بھارت کے ہائی کمیشن کی تعداد 55 سے کم کرکے 30 تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا۔ ہم نے اسلام آباد میں موجود دفاعی، بحری اور فضائی مشیران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے جانے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی الزامات اور فیصلے غیرذمہ دارانہ ہیں، دفترخارجہ نے گزشتہ روز ہی پہلگام واقعے کی مذمت کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت نے ابھی تک آفیشل طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم بھارتی میڈیا ضرور نام چلارہا ہے۔آج تک امریکہ نے کسی ملک کے وزیراعظم کو دہشت گرد اور قاتل قرار دے کر داخلے پر پابندی نہیں لگائی۔ مودی سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے۔جن بھارتی شہریوں کوویزےجاری انہیں کینسل کردیا ہے۔ سارک ویزا کے تحت پاکستان میں داخل ہونےوالے48گھنٹے تک واپس چلے جائیں۔ واہگہ کے راستے ہرقسم کی تجارت کومعطل کیا جارہا ہے۔جو جو اقدامات بھارت نے کئے ہیں ہم نے آج قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کیلئے فضائی حدود بھی بند کردی ہے۔ہم نے اسلام آباد میں موجود دفاعی، بحری اور فضائی مشیران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے جانے کا حکم دیا ہے۔بھارت نے کوئی بھی ایڈوانچرکرنے کی کوشش کی توماضی سے بھی برا حشر ہوگا۔ نریندر مودی واحد حکمران ہیں جس پر قتل عام کی وجہ سے پابندیاں لگیں۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ کل بھارت نے گیدڑ بھبھکیاں ماریں اس کا جواب دیتے ہوئے ہم نے آج بھارت کی ا یئراسپیس بند کردی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے پہلے اس پڑھنے کی زخمت نہیں کی۔ ایسا اقدام عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بھارت کا بیان ایک بچگانہ حیثیت ہے اور اس کی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔بھارت کو معاشی نقصان پہنچے گا۔ آپ کی صرف باتیں تھیں جب کہ ہم نے اقدام کرکے دکھادیا یہ سب کو پتا ہے کہ انڈیا وکٹم بننے کیلئے دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرتا رہا ہے۔ کلبھوشن اس کا واضح ثبوت موجود ہے۔ ہم نے سود سمیت حساب برابر کردیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.