Live Updates

بھارت جنوبی ایشیاء میں وہی کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا جو اسرائیل کر رہا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی بد انتظامی اور انٹیلی جنس کی بری طرح سے ناکامی ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار

جمعرات 24 اپریل 2025 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بھارت ساؤتھ ایشیا میں وہی کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اسرائیل مشرق وسطٰی میں کر رہا ہے پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے انڈیا نے یہ تو کہا کہ حملہ آوروں کے پاس ایم فور کاربائن رائفل تھیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ رائفل آئی کہاں سے ہیں یہ یو ایس میڈ ایم فور رائفل ہیں جعفر ایکسپریس پر جو حملہ ہوا تھا یہ رائفلز اس میں بھی استعمال ہوئی تھیں یہ وہ اسلحہ ہے جو امریکن فوج افغانستان میں چھوڑ کر گئی تھی جن لوگوں کو پہلگام میں ٹارگٹ کیا گیا ہے ان میں سے بیشتر بھارتی سیکورٹی ایجنسی سے منسلک تھے غیر معروف عسکریت پسند گروپ کشمیر ریزسٹنس نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کشمیر میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اوراس بات پر اعتراض اٹھایا ہے کہ پچاسی ہزار سے زائد آؤٹ سائڈرز کو کشمیر میں لا کرآباد کیا گیا ہے تاکہ کشمیر کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی لائی جائے .یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمد عبدالقادرنے کہا کہ حملہ آوروں کے گروپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جن لوگوں کو پہلگام میں ٹارگٹ کیا گیا وہ بھارتی سیکورٹی ایجنسی سے منسلک تھے اور انڈر کور ایجنٹ کا گروپ تھا جو وہاں ریسرچ کرنے آیا تھا پہلگام واقعہ سے پہلے اور بعد میں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے میں بہت اہم کردارادا کیا ہے آج مقبوضہ جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے کشمیری مسلمانوں نے بھارتی ٹی وی چینلز اور اینکرز کے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے غیر معروف عسکریت پسند گروپ کشمیر ریزسٹنس نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کشمیر میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اوراس بات پر اعتراض اٹھایا ہے کہ بھارتی حکومت نے پچاسی ہزار سے زائد ہندوؤں کو خطے میں لا کر آباد کیا ہے تاکہ کشمیر کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی لائی جائے حملہ آوروں کے گروپ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کے لیے ایک ویک اپ کال ہے اور یہ کہ وہ ایسے حملے جاری رکھیں گے�

(جاری ہے)

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات