
پاکستانی معیشت درست سمت گامزن ، حکومتی پالیسی اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت معاشی بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
جمعہ 25 اپریل 2025 09:30
(جاری ہے)
انہوں نے اپنی مصروفیات کا آغاز ویزا کے علاقائی نائب صدر اینڈریو ٹورے سے ملاقات سے کیا اور پاکستان کی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور ویزا کی مختلف مالیاتی مصنوعات کی تعارف میں ان کے تعاون کو سراہا۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ویزا کا پاکستان میں اپنے دفتر کے سائز کو تین گنا بڑھانے اور 1-لنک اور پے پاک کے ساتھ اس کا تعاون مالی شمولیت، ای کامرس، لین دین کی سکیورٹی اور پیمنٹ گیٹ ویز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ترسیلات زر کو آسان بنائے گا۔ انہوں نے ٹورے کو پاکستان میں آپریشنل معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس کے بعد وزیرِ خزانہ نے فلپ مورِس انٹرنیشنل کے نائب صدر ج کرسٹوس ہارپینڈِٹس سے ملاقات کی۔ کمپنی کے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کو سراہتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کاروباری ماحول میں بہتری اور حکومت کی ٹیکسیشن اصلاحات پر روشنی ڈالی جو لوگوں، عمل اور ٹیکنالوجی پر مرکوز ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے سگریٹ کی غیر قانونی پیداوار اور فروخت روکنے کے لیے مؤثر نفاذ اور تعمیل کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔جے پی مورگن کی میزبانی میں "پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کے جائزے" کے عنوان سے ایک سیمینار میں وزیرِ خزانہ نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مستحکم میکرو اکنامک اشاریوں سے آگاہ کیا جن میں سرپلسز، افراط زر میں کمی، مستحکم زرِ مبادلہ کے ذخائر اور قرضوں کا مؤثر انتظام شامل ہیں ،یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے فچ کی پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی۔ انہوں نے بھارت میں دہشت گردی کے واقعے میں سیاحوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی۔ سیمینار کا اختتام سرمایہ کاروں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن پر ہوا۔وزیرِ خزانہ نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور انہیں ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اے ڈی بی کی دیرینہ شراکت داری اور ملک کی ترقی میں اس کے تعاون کو سراہا،( خاص طور پر ملک کی کنٹری پارٹنرشپ سٹریٹجی 2026-2030 اور بجٹ کی معاونت کے ذریعے سے تھی)۔دونوں رہنمائوں نے اے ڈی بی کے پراجیکٹ پائپ لائن پر تبادلہ خیال کیا اور اس کی تکمیل کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اے ڈی بی سے پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کے لیے حمایت کی درخواست کی اور امید ظاہر کی کہ اس سال بجٹ کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ماساتو کانڈا کو نومبر 2025 کے کاریک اجلاس میں پاکستان کے وفد کی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔وزیرِ خزانہ نے فچ ریٹنگز اور موڈیز کےساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں، فچ کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کی خودمختار ریٹنگ کو B- تک اپ گریڈ کیا اور توانائی، ٹیکس، ایس او ایز، عوامی مالیات اور قرضوں کے انتظام میں کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کیا۔ موڈیز کےساتھ ملاقات میں انہوں نے مضبوط اقتصادی اشاریے جیسے کم افراط زر، مالی سرپلسز، ریکارڈ ترسیلات زر اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے اصلاحات پر زور دیا۔ تجارتی امور میں انہوں نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ خزانہ نے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سنگبو کم سے ملاقات کی اور ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی بالخصوص ٹیکسیشن اصلاحات اور ایف بی آر کی اینڈ ٹو ڈیجیٹیلائزیشن میں
مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.