Live Updates

سرگودھا کے علما و مشائخ کے زیر اہتمام غزہ فلسطین میں اسرائیل کی کھلی بربریت پر احتجاج

ْ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

جمعہ 25 اپریل 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سرگودھا کے علما و مشائخ نے غزہ فلسطین میں اسرائیل کی کھلی بربریت پر احتجاج کرتے ہوئے امت مسلمہ کوآج پورے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ہڑتال کو کامیاب کر کے عالمی سطح پر حکمرانوں کو بیدار کرنا ہے کہ اس مسئلہ کو حل کروایا ہوئے اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ملک سے دہشت گردی، مہنگائی،سودی نظام، بلاجواز ٹیکسوں کے خاتمہ کے لئے ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہونا ہے اور پوری قوم کو افواج پاکستان اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

زرائع کے مطابق جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد عطا اللہ بندیالوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست اعلی علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی، انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی نریم، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی صدرمفتی شاہد مسعود،چیئرمین حافظ وقاص قاسمی،مرکزی اتحاد العلما کیضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق،ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، ضلعی کنونئیر قاری عبدالوحید،متحدہ علما کونسل کے قاری وقار احمد عثمانی ،امیر افضل اعوان، مسجد رابعہ کے خطیب پروفیسر مولانا فضل الحق بندیالوی،مسجد حامد علی شاہ کے مولانا نگاہ مصطفے چشتی،جامع مسجد شمشیر ٹان کے خطیب مولانا انعام اللہ جلالی اوردیگر علما و مشائخ نے غزہ فلسطین میں مسلمان بھائیوں پر اسرائیل کی کھلی بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں اور اسلامی ممالک کو بیدار کیا جائے کہ وہ فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر حل کروانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئیمسلمان کو مجاہد بن کر اپنا کام کرنا چائیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحفظ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے اور قران وسنت کے تابع نظام شریعت کے فل الفور نفاذ کے لئے قانون سازی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی، مہنگائی، سودی نظام اور ٹیکسوں کے خاتمہ پر ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔اس لئے ہر پاکستانی پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ توحید و سنت کے پرچار کے ساتھ غیر اسلامی رسومات کو ترک کر کے نونہالان وطن کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف راغب کریں تودنیا و آخرت میں کامیاب و کامران سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر ملک میں امن وامان اور بھائی چارے کے ساتھ اسلام کی سربلندی، ملک کی سلامتی، فلطسین و کشمیر کی آزادی اورامت مسلمہ و شہیدا فلسطین کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات