جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام حکومت آزاد کشمیر کے مختلف اداروں و محکموں ، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تمام تنظیموں اور مکا تب فکر کے تعاون سےریلی

جمعہ 25 اپریل 2025 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام حکومت آزاد کشمیر کے مختلف اداروں و محکموں ، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تمام تنظیموں اور مکا تب فکر کے تعاون سے اولڈ سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہونے والی عظیم الشان عوامی ریلی کے مقررین اور شرکاء نے بھارت کی مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ ریاست میں سیاحوں کی ہلاکت کے واقعہ کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیرکے بارے میں کی جانے والی من گھڑت اور یک طرفہ دھمکی آمیز کارروائیوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

بھارت کے خلاف آزاد کشمیر بھر اور کشمیریوں کی تمام جماعتوں ، اداروں اور مکاتب فکر کی طرف سے دو ٹوک اور شدید ردعمل کا اظہار کر کے بھارت سمیت ساری دنیا پر ایک مرتبہ پھر یہ واضع کر دیا ہے کہ کشمیری قیادت اور عوام جس میں تمام جماعتوں ، تنظیموں ، اداروں اور مکاتب فکر کی دو ٹوک آواز شامل ہے پہلے کی طرح ہی نہیں بلکہ پہلے سے بھی کہیں بڑھ کر بھارت کی پاکستان کشمیریوں یا آزاد کشمیر کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا جنگ کا سخت منہ توڑ جواب دے گی اس عظیم الشان سے خطاب کے دوران جو سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل رفاقت حسین کی نگرانی میں منعقد کی گئی سے مقررین جن میں وزیرحکومت برائے جموںوکشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم ،پنشنر ایسوسی ایشن اور حیدر میموریل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر راجہ ممتاز خان ڈائریکٹر انتظامیہ و کیپری (KPRI)ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان ،ڈائریکٹر تقریبات راجہ محمد اسلم خان ، حریت کانفرنس کے راہنما مشتاق بٹ اور دیگر مقررین کی بڑی تعداد شامل تھی نے اپنے خطاب میں کشمیر میں اور پاکستان کے خلاف بھارت کی مودی سرکار کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکارکی پہلگام کے سیاحوں کی ہلاکت کے واقعہ کے باعث سامنے آنے والی اپنی حکومتی و ریاستی کمزوریوں اور خود ساختہ کارروائیاں کر کے پاکستان کو بدنام کرنے اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی اداروں اور ایجنسیوں کے اہلکاران کے ملوث ہونے کے شواہد سے عالمی اداروں اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے انتہائی مضخکہ خیز اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جس میں اس کو پہلے کی طرح آئندہ بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو گی اور اس طرح کی صورتحال کی آڑ میں پاکستان یا آزاد کشمیر کے خلاف اس کی کسی بھی بزدلانہ جارحانہ کارروائی کا افواج پاکستان اس کو منہ توڑ اور عبرتناک جواب دے گی اور اس میں ساری کشمیری اور پاکستانی قوم اپنی بہادر اور جرات مند فوج کے شانہ بشانہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی مقررین اور ریلی (جس کی قیاد ت وزیرحکومت محترمہ امتیاز نسیم نے کی) اور دیگر حکومتی نمائندے حریت راہنما اور تاجر ایسوسی ایشن سمیت تمام تنظیموں ، جماعتوں اور اداروں کے راہنما اور کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے نے اپنے خطاب اورنعروں کے دوران مسلح افواج پاکستان خاص کر اس کی اعلیٰ قیادت چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکو اپنے بھرپور تعاون اور تائید و حمایت کا یقین دلایااور بار بار اپنے نعروں میں بھی بھارت کی مودی سرکار کی کارروائیوں ، الزامات اور دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ نئی بدلتی ہوئی صورتحال میں ان سے کھل کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یہ عظیم الشان ریلی اولڈ سیکرٹریٹ کے برہان وانی چوک سے نکالی گئی اور سائیں سہیلی سرکار کے پل کے پار والے آرمی سٹیڈیم کے سامنے کے کنارے پر جا کر ختم ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جموںوکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام تمام جماعتوں ، تنظیموں اور اداروں کے بھرپور تعاون سے ہونے والی اس ریلی میں وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم کے علاوہ سیکرٹری لبریشن سیل رفاقت حسین ، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت کے علاوہ اعلیٰ بیوروکریسی ، سول انتظامیہ ، پولیس اور دیگر سرکاری اداروں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آزاد کشمیر بھر کے دیگر مقامات میں بھی گزشتہ جمعرات کے روز اور آج بھارتی اقدامات اور کارروائیوں کے علاوہ آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں ، تنظیموں اور اداروں سمیت تمام مکاتب فکر کے شدید ردعمل میں شدید ردعمل کی ایک لہر پیدا ہوئی ہے ۔

جس سے یہ صورتحال پوری طرح واضع ہو گئی ہے کہ آزاد کشمیر بھر میں قوم کے تمام طبقے حالیہ بھارتی اقدامات کے خلاف شدید ردعمل کے طور پرایک پلیٹ فارم پر متحدہ ہو گئے ہیں۔