Live Updates

کرتار پور راہداری،پنجاب پولیس کے اہلکار نے دل جیت لیے، سکھ خاتون کو گلے لگاکر نظم پڑھنے کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔

وائرل ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی، اس دوران موقع پر موجود سکھ یاتری اور مقامی افراد بھی جذباتی ہوگئے جب کہ ضعیف خاتون اہلکار کے سینے سے لگ کر روتی رہیں۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احترام و محبت بھرے تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات