Live Updates

پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کیخلاف بھارتی الزام تراشی نے منقسم پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

سندھ طاس عالمی بینک کی ثالثی میں ایک پابند بین الاقوامی معاہدہ ہے ،یک طرفہ معطلی کی کوئی شق شامل نہیں،چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والی دہشت گردی کے چند ہی منٹ بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے عجلت میں اس کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دینا ماضی کی طرح ایک نیا ڈرامہ رچانے کا واضح ثبوت ہے جس سے عقل وشعور کی روشنی میں دونوں ملکوں کی قیادتوں کے درمیان ماضی میں ہونے والے دوطرفہ معاہدے سبوتاژ ہوتے دکھائی دینے لگے ہیں 9 لاکھ فوج کی موجودگی میں بین الاقوامی نوعیت کا حساس سیاحتی مقام اگر دہشت گردی کا نشانہ بنے تو یہ یقیناً بھارتی حکومت کی غیر ذمہ داری ہی سمجھی جائے گی مودی نے اپنے سیاسی حریفوں کے تیرونشتر کا سامنا کرنے کی بجائے واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا کراپنی مجرمانہ غفلت سے بچنے کی کوشش کی ہے جس پر ہندوستان کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نیسوال اٹھایا ہے کہ پہلگام واقعہ کے وقت سیکورٹی کہاں تھی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادرنے کہا کہ س سوال پر بھارتی وزیر داخلہ یہ ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ واقعہ بھارتی سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ ہے بھارت کی آل پارٹیز کانفرنس میں یہ سوال اٹھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے بھارت اتنا پانی کہاں رکھے گاجس وقت بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے ،اس سے قبل پاکستان ،پہلگام میں ہونے والے واقعہ کی مذمت کرچکا تھا ،جس میں دو غیر ملکیوں سمیت 27 سیاحوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھیاس فہرست میں شامل بھارتی نیوی افسر نے بعد ازاں اپنے زندہ ہونے اور واقعہ کے وقت جائے واردات پر موجود نہ ہونے کی تصدیق کی ہے پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور دیگر تمام بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور بھارت پر واضح کیا ہے کہ اس کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہی. دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے . پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

انہوں نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے جارحانہ اقدامات نے منقسم پاکستانی قوم کو بھارت کے خلاف متحد کر دیا ہے پاکستانی قوم پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اقدام مسترد کرتی ہے پاکستانی قوم نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی اعلان کو کھلی جنگ تصور کیا ہے قومی نمائندوں نے پاکستان کی طرف سے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود ، سرحدی آمدورفت اور ہرقسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی بری،بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہی. پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرکے انھیں48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے کر اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا ہے۔

پاکستان نے پہلگام میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 23 اپریل 2025ء کے اعلان کردہ بھارتی اقدامات کا جائزہ لیا اور انہیں یک طرفہ،غیر منصفانہ، سیاسی محرکات پر مبنی، انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قانونی تقاضوں سے عاری قرار دیا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک حل طلب تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی شکل میں تسلیم کیا گیا ہیاور پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی واضح طور پرمذمت کرتا ہے پاکستان کو دہشتگردی کی وجہ سے بے پناہ جانی ومالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں بھارت کو آئندہ بھی اپنے تنگ نظر سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پہلگام جیسے واقعات کا مذموم طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کرنا ہوگا اس طرح کے ہتھکنڈے صرف کشیدگی کو بھڑکانے اور خطے میں امن واستحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کاکام کرتے ہیں پاکستان سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اعلان کو سختی سے مسترد کرتا ہے سندھ طاس عالمی بنک کی ثالثی میں ایک پابند بین الاقوامی معاہدہ ہیاور اس میں یک طرفہ معطلی کی کوئی شق شامل نہیں سندھ طاس معاہدہ 24کروڑ پاکستانیوں کیلئے لائف لائن ہے جس کی دستیابی ہر قیمت پر یقینی رکھی جائے گی سندھ طاس معاہدے کے برخلاف پانی کا بہاؤ روکنے یا موڑنے کی کسی بھی بھارتی کوشش کو جنگی عمل سمجھا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات