Live Updates

بھارتی گجرات کا قصائی نریندر مودی کسی بھول میں نہ رہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،میاں منیر ہانس

اتوار 27 اپریل 2025 14:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ،معروف بزنس مین میاں منیر ہانس نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کو دی جانیوالی دھمکیوں کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی گجرات کا قصائی نریندر مودی کسی بھول میں نہ رہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے کلکتہ،بمبئی،دہلی سمیت ان کا پورا ملک ہمارے میزائلوں کی زد میں ہے بھارت کو مسلح افواج کے ساتھ مل کر کرارا جواب دیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی،اٹاری بارڈر کی بندش، سفیروں کی واپسی جیسے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے اورعالمی امن کے لئے بڑا خطرہ بن چکا ہے بھارت دہشت گردی کومسلسل ہوا دے رہا ہے اورپاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات اسکی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کا مقصد دنیا کی توجہ اپنے مظالم سے ہٹانا ہے۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لئے صرف کشمیرمیں ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں اوردیگر کئی ممالک کی جانب سے بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سنگین الزامات بھی عائد کئے جا چکے ہیں بھارت کینیڈا، امریکہ اور پاکستان میں سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 6 لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے عورتوں، بچوں اور بزرگوں پرتشدد اورنوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل عام کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندی مودی نے نہ صرف گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، عیسائیوں پر عرضہ حیات تنگ کیا، سکھوں کی زندگی اجیرن کی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم بھی چلائی جو تا حال بھی جاری ہے جب تک بھارت اپنی جارحانہ پالیسیوں کونہیں بدلتا جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، عالمی برادری کا اس خطرے کوسنجیدگی سے لینا چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات