Live Updates

کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘گورنر پنجاب

پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے ‘سردار سلیم حیدر خان کا عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 28 اپریل 2025 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اورکسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،ضلع اٹک کی عوام کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے تعاون کے بغیرترقیاتی کام کروائے،جنڈ میں یوای ٹی کاریسورس سینٹرجلد کام شروع کردے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈمیں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید عاطف حسین شاہ،امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار فیضان حیدر،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سرداراشعرحیات خان،ملک شیر خان سدریال،ملک ریاست سدریال،آصف علی ملک،ملک امانت راول،خطیب پارلیمنٹ ہائوس احمدالرحمن،ملک آصف حیات ملک جلیل اعوان اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اورکسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنڈ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اوہراول دستے کا کردار ادار کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ پاک نے انہیں گورنرعوام کی خدمت کے لئے بنایا ہے اس لیے عوامی خدمت کوگورنرہائوس کی پرآساش زندگی پرترجیح دی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کے لئے ایک روپے کا ترقیاتی فنڈ نہیں ملا، دوستوں کے تعاون اپنے علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔

انہوں نے کہا کہ جنڈ کے علاقے جلوال اچھڑی، چھپڑی،ماڑی جلوال سمیت دیگر علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنڈاورپنڈگھیب سمیت ضلع بھرمیں عوام فلاح و بہبود کے کام اپنی مدد آپ کے تحت جاری رہیں گے۔قبل ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل بھی سنے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات