Live Updates

ژ*موسم گرما شروع ہوتے ہی حیسکو نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،محمد خالد قادری

منگل 29 اپریل 2025 19:25

$حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی حیسکو نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا۔ 12 سے 14 گھنٹے لائٹ غائب ہر روز مرمت - لائٹ فالٹ - ٹرانسفارمر خراب - فیز نہ آنا۔

اور پھر حیسکو کے نااہل افسران کا عوام سے رابطہ نہ کرنا۔ جب حیدرآباد کے شہری بجلی کے بل ظالمانہ اور جبرا ٹیکس کے ساتھ دیتے ہیں تو ان کے ساتھ یہ ظلم کیوں کوئی پوچھنے والا نہیں جنگل کا قانون نافذ ہے۔موسم سرما میں ترقیاتی کام - وائرنگ تبدیل نہیں کرتے پھر جیسے ہی موسم گرما کی آمد ہوتی ہے انہیں کام یاد آجاتا ہے۔

(جاری ہے)

لطیف آباد حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کے پول شاہراہوں کے درمیان لگے ہوئے ہیں۔

جس سے ٹریفک میں بھی رکاوٹ آتی ہے مزدور چوک 8 سے 12 تک پول ہٹائے جائیں راستہ کلئیر کیا جائے۔جن علاقوں میں ٹرانسفارمر پرانے ہیں وہاں زیادہ واٹ کے نئے ٹرانسفارمر لگائے جائیں۔حیسکو سب سے زیادہ ریکوری حیدرآباد لطیف آباد سے کرتا ہے مگر انہیں کوئی سہولیات فراہم نہیں کرتا حیسکو کی عوام سے زیادتیوں اور نااہلی کے خلاف وکلا - تاجر برادری- سول سوسائٹی اور تنظیموں کو ایک دھرنا حیسکو کے خلاف بھی دینا ہوگا ۔

آئے دن ٹرانسفارمر میں آگ لگنا- تاروں میں آگ لگ کر گرنا۔ ٹرانسفارمر پھٹ جانا معمول بنتا جا رہا ہے جس میں شہریوں کی جان و مال کو خطرات میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ محمد خالد قادری نے وزیراعظم - وفاقی وزیر پانی و بجلی- وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیسکو کے بے لگام گھوڑے کو لگام دیں۔ حیسکو کے نااہل اور راشی افسران کے خلاف کارروائی کریں اور حیدرآباد کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات