Live Updates

تاریخی فیصلہ،متنازعہ کینال منصوبہ رد ہونے پر وزیر اعلی سندھ کا پرتپاک استقبال

منگل 29 اپریل 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کراچی کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی)کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کی منسوخی کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے وزیر اعلی کو روایتی اجرک پہنا کر انہیں مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر سہراب سرکی نے اس موقع پر کہا کہ سی سی آئی میں متنازعہ کینال منصوبوں کی منسوخی ایک "تاریخی فیصلہ" ہے، جو نہ صرف سندھ بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ابتدا ہی سے ان منصوبوں پر واضح اور اصولی مقف اختیار کیا تھا، جسے اب کامیابی حاصل ہوئی۔ڈاکٹر سرکی نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا، جس پر پاکستان اور بالخصوص سندھ کے عوام ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سندھ کے عوام کی آواز سنی اور ان کے مقف کو تسلیم کیاانہوں نے اس فیصلے کو جمہوریت، صوبائی خودمختاری، اور وفاقی ہم آہنگی کی کامیاب مثال قرار دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات