Live Updates

بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

جمعرات 1 مئی 2025 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد سے آر ایس ایس کے نظریے کے تحت دہشت گردی کو فروغ دیا ہے، مودی گجرات میں دو ہزار مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار ہے اور اس قسم کی سوچ سیاسی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص جو ووٹ کے لیے قتل عام کر سکتا ہے، وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت اس وقت انتہا پسند ہندو قوتوں کے زیرِ اثر ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا، بھارت کے ذہن میں پاکستان کے ردعمل سے متعلق کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات