
اگر ملک پر کوئی بھی حملہ آور ہو تواس کے خلاف ناچاہتے ہوئے بھی لڑنا ہوگا‘ محمودخان اچکزئی
پیر 5 مئی 2025 22:55
(جاری ہے)
سوموار کو نیشنل پریس کلب میں اپوزیشن اتحاد کے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشرف دور کے وقت بھی 36 جج صاحبان سپریم کورٹ کے لئے گئے تھے جسے ڈوگر کورٹ کے نام سے بہت شہرت ملی انہیں پی سی او ججز کا نام دیا گیا انہوں نے کہاکہ ا ب بھی 36 جج کر دیے گئے ہیںجب انہوں نے من پسند عدلیہ بنانی ہو اور من پسند اور مثبت فیصلے لینا ہوں اس طرح سے جوڈیشل پیکنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ جب سپریم کورٹ کے ججز خود لکھ کے دیتے ہیں کہ پہلے 26ویں ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے لگایا جائے اگر کوئی آئینی ترمیم آئین کی روح کو مجروح کرتی ہو وہ کالعدم تصور ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ آج17 سیٹوں والا وزیر اعظم اور 180 سیٹوں والا اڈیالہ جیل میں ہے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان خود حیران ہو گئے کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر کے باوجودسینیٹر اعجاز چوہدری کوپیش نہیں کیا گیا اب ان کی ضمانت ہو گئی ہے دیکھتے ہیں کہ ان کو رہائی ملتی ہے یا نہیںتحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے قومی ایجنڈا قوم کے سامنے رکھا ہے یہ وہی ایجنڈہ ہے جس پر ہم نے قومی کانفرنس کی تھی انہوں نے کہاکہ7 تاریخ کو ہم پنجاب جا رہے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں نیشنل ایجنڈہ رکھیں ہم اس دوران پنجاب کے مسائل پر بھی بات کریں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی اس طرح کی کانفرنس کریں گے اسد قیصر نے کہا کہ بارڈرز پر جو صورتحال ہے اس پر ہمیں بہت تشویش ہے جبکہ پاکستان کی اکائیوں کی صورتحال سامنے ہے بلوچستان حکومت اس وقت عملا عوام کی نمائندگی نہیں کرتی انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت پورے ملک میں الیکشن کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے بانی پی ٹی آئی عوامی منتخب ہیں اور ان کو جیل میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے آئینی بنیادی اور قانونی حقوق مارے گئے ہیں پھر بھی یہ ملک ہمارا ہے ہم اس وقت کی حکومت کو جائز حکومت نہیں مانتے کوئی ہمارے ملک پر حملہ آور ہوگا تو ہم اس کے خلاف لڑیں گے ہم آپس میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مگر انڈیا اگر حملہ آور ہوگا تو ہم ایک ہیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہم اس قومی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کہتا ہوں مسائل چھوٹے ہیں یہ وقت ملک کو اکٹھا کرنے کا ہے انہوں نے کہاکہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کسی اور کام کے لیے آیا ہے اگر ہم نے تھوڑی سی لغزش کی تو ہم ہار جائیں گے انہوں نے کہاکہ جب کوئی حملہ کرے گا تو نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے لڑنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم تین سال سے چیخ رہے ہیں کہ ہمارا خطہ جنگ کا میدان بننے والا ہے ہم کس طرح اس بدبخت جنگ سے جان چھڑوا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف ہوں قرآن کہتا ہے کہ چاہے آپ کا دشمن ہو جب آپ انصاف کی کرسی ہر ہونگے تو انصاف کرنا ہے کیا پاکستان سے وفاداری کا تقاضہ یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے انہوں نے کہاکہ جو ضمیر اور ایمان بیچتا ہے وہ ملک کا وفادار ہے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں اس وقت پاکستان مشکل میں ہے اور یہ ہماری وجہ سے مشکل میں ہے انہوں نے کہاکہ یہ واحد ملک ہے جو اپنے ہی بچوں کو کرپٹ بناتا ہے پھر گرفتار اور آخر میں وزیر اعلی بھی بنا دیتا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے سے بہتر ایجنڈہ کسی کے پاس ہے تو آئیں ہم ان کے ہاتھ چومیں گے انہوں نے کہاکہ آئین ہمیں آپس میں باندھ کر رکھتا ہے آپ لوگ اس کو توڑ دیتے ہیں ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے اورپاکستان کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔
۔۔۔۔۔اعجاز خانمزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.