Live Updates

اسرائیل اور بھارت کے خلاف جنگی جرائم کے عالمی عدالت میں مقدمات چلائے جائے ،براہ پاکستان سنی تحریک

بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے ،شاداب رضا نقشبندی

پیر 5 مئی 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت مسلم نسل کشی اور فلسطین ومقبوضہ کشمیر میں حملوں کا سلسلہ بند کردیں ،اسرائیل اور بھارت کے خلاف جنگی جرائم کے عالمی عدالت میں مقدمات چلائے جائے ،فلسطین ملین مارچ میں لاکھوں عوام نے مینڈیٹ دے دیا ہے فلسطین پر اسرائیل بربریت کو روکا جائے ،نیتن یاہو اور نریندر مودی عالمی دہشتگرد ہیں انہیں فوری گرفتار کرکے عالمی قوانین کے تحت منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت فلسطین ملین مارچ کے شرکاء کیلئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے باہر خطاب کرتے ہوئے کیا ،پاکستان سنی تحریک کے تحت عوام کے لئے پانی کی سبیلیں جگہ جگہ لگائی گئیں تھی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری ،مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری ،محمد مبین قادری کراچی رابطہ کمیٹی کے امیر محمد فرقان قادری اور کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ فلسطین وغزہ قحط سالی کا شککار ہیں فوری طور پر مصر کی باڈر کھولی جائے ،فلسطین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر غزائی امداد کی ترسیل کی جائے،فلسطین پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بناہوا ہے ،اقوام متحدہ بے ضرر ادارہ بننے کی بجائے بلاتفریق فلسطین ومقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرئے ،فلسطین ومقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی کو روکا جائے اور انسانی وغذائی امداد کو یقینی بنایا جائے ،اسرائیل فلسطین میں معصوم بچوں وخواتین کو ٹارگٹ کرکے بمباری اور مسلم نسل کشی کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعے پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا اچھی طرح جانتے ہیں پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتا ہے اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ جواب دینے کیلئے تیار ہے ،پاکستان کے عوام کے حوصلے بلند ہے لاکھوں کا یہ مجمع اس کا گواہ ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات