
/خیبرپختونخوا میں 40 ارب کرپشن سکینڈل کی خبریں تشویش ناک ، پی ٹی آئی حکومت اور قیادت اس کی جوابدہ ہے، لیاقت بلوچ
منگل 6 مئی 2025 20:35
(جاری ہے)
اجلاس کے انتظامی امور کے لیے اسلام آباد میں کمیٹی اجلاس ہوگا۔ مِلی یکجہتی کونسل ملک کی نمایاں دینی جماعتوں کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحادِ اُمت، دوقومی نظریہ اور اسلامی قوانین، اقدار کی حفاظت کے لیے غیرانتخابی پلیٹ فارم ہے۔
ماضی میں جس کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانیؒ اور قاضی حسین احمدؒ رہے۔ اِس وقت صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر مرکزی صدر ہیں۔ لیاقت بلوچ نے مرکز اہلِ حدیث میں پروفیسر ساجد میر مرحوم کی تعزیت کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کا مسلسل جھوٹ ہی عالمی طاقتوں کو ثالثی پر مجبور کررہا ہے۔ اگر پہلگام واقعہ میں پاکستان ملوث ہوتا تو عالمی طاقتیں بھارت کی طرف دار بن جاتیں۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، جنگی خطرات صرف جنوبی ایشیاء نہیں عالمی سطح پر نقصانات کا باعث ہونگے۔ ثابت شدہ جھوٹ پر عالمی برادری انڈیا کا محاسبہ کرے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کو اسی طرح معطل کیا جس طرح انڈین آئین سے کشمیر کو الگ ریاستی سٹیٹس دینے والی شقوں کو ختم کیا۔ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت تبدیلی کا اقدام ریاستِ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی درجنوں قراردادوں اور عالمی برادری کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی جرم ہے۔ انڈین فالس فلیگ پہلگام آپریشن کے ذریعے اسرائیل کی طرف داری کرتے غزہ میں فلسطینیوں پر قتلِ عام، نسل کشی کے لیے ظلم کی انتہاء سے دُنیا کی توجہ ہٹائی ہے اور غزہ پر فیصلہ کُن کارروائی کے ذریعے مکمل قبضہ کے اسرائیلی منصوبہ کو مہمیز دی ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصہ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد، خوراک، ادویات، دیگر ضروریاتِ زندگی کی مکمل بندش کے ذریعے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ کے نہتے عوام، خواتین اور بچوں پر مسلسل بمباری کے ذریعے قتلِ عام کرکے اُنہیں زبردستی غزہ سے بیدخل کرنے میں ناکامی کے بعد اب اسرائیل نے اپنی ریزرو فوج طلب کرکے فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے غزہ پر مکمل قبضہ کا پلان بنایا ہے۔ پاکستانی عوام بھارت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ہمیشہ کی طرح یک جان، یک آواز ہیں۔ بھارت بنگلہ دیش میں بھی اپنے ٹوڈی حکمرانی کے خاتمہ اور بنگلہ دیش کے عوام کی اواز بن کر جدوجہد کی وجہ سے مسلسل بنگلہ دیش کے خلاف اقدامات کررہا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کو ہوا دینے کا یہ انڈین قیادت کا طرزِ عمل خود بھارت کی تنہائی کا سبب بن رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف حکومت عالمی سطح پر مضبوط آواز اُٹھائے۔ یہ امر انتہائی افسوسناک اور المناک ہے کہ پاک بھارت بارڈرز کشیدگی کی آڑ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گندم کے کاشت کاروں اور کِسانوں کو رگڑ دیا ہے۔ بھارت میں بھی کِسان مودی کی زرعی دہشت گردی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں، حکومت خود پاکستان کے کِسانوں کو بھی یہی راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ حکومت تنخواہ دار طبقہ اور پنشنرز پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی بجائے کم کرے۔ وزراء اور ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں 200 فیصد اضافہ، مراعات یافتہ طبقے کو ریلیف دے کر عوام کو نچوڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کرپشن سکینڈل کی خبریں تشویش ناک ہیں، پی ٹی آئی حکومت اور قیادت اس کی جوابدہ ہے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.