Live Updates

گورنر فیصل کریم کنڈی کا شہید قمر عباس کی 18ویں برسی پر خراج عقیدت

بدھ 7 مئی 2025 18:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شہید قمر عباس کی 18ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قمر عباس ایک دلیر، بااصول اور دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، جمہوریت کے فروغ اور انصاف و برابری کے لیے وقف کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہید قمر عباس دو مرتبہ وزیر رہے لیکن ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہ تھا، وہ ایمانداری، ایثار اور دیانت کی علامت تھے،وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانی اراکین میں شامل تھے، جنہوں نے نوجوانوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید قمر عباس متوسط طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی کے اصولوں پر ثابت قدم رہے اور بالآخر جمہوریت، انصاف اور برابری جیسے اعلیٰ اقدار کی خاطر اپنی جان قربان کی، ان کی قربانی اور خدمات آج بھی کارکنان کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کا نام پیپلز پارٹی اور پاکستان کی جمہوری جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات