Live Updates

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ کو بھجوا دیا

مخصوص سیٹوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا ریگولر بینچ کو بھیجا، یہ بھی ریگولر بینچ کو بھجوا دیں؛ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا مؤقف

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 8 مئی 2025 10:54

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان توہین کیخلاف عدالت کیس ریگولر بینچ کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، ابتدائی سماعت کے بعد آئینی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس ریگولر بینچ کو بھجوادیا۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ’کیا یہ کیس ہمارے پاس چلے گا؟ کیا یہ ریگولر بینچ کا کیس نہیں؟‘، جس پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ ’اس کیس میں کوئی آئینی ایشو نہیں ہے، ریگولر کو بینچ کیس بھجوا دیں‘، اس کی تائید ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی کی اور کہا کہ ’مخصوص سیٹوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا ریگولر بینچ کو بھیجا، یہ بھی ریگولر بینچ کو بھجوا دیں‘۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اپنے پارٹی قائد عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی، علی ا مین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ علی امین گنداپور نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست اپنے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی، ان کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات