ضلع ٹنڈو محمد خان میں سیلاب متاثرہ افراد کو گھروں کی مالکانہ اسناد کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 9 مئی 2025 16:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ضلع ٹنڈو محمد خان میں سیلاب متاثرہ افراد کو گھروں کی مالکانہ اسناد کی تقسیم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور ضلعی صدر سید اعجاز شاہ بخاری، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی خرم کریم سومرو، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان شاہ زیب شیخ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید اعجاز شاہ بخاری اور خرم کریم سومرو نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا سب سے بڑا ہاسنگ پروجیکٹ ہے، جس کے تحت صرف ٹنڈو محمد خان کی 28 ہزار خواتین کو گھر بنا کر دیئے جائیں گے تاکہ انہیں باعزت، محفوظ اور خودمختار زندگی گزارنے کا موقع ملے۔

(جاری ہے)

اب تک 6500 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ پہلے مرحلے میں گوٹھ آباد اسکیم کے تحت 30 خواتین کو گھروں کی مالکانہ اسناد دی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی قانونی یا سماجی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ "روٹی، کپڑا اور مکان" پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے ، اور یہ گھر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی اپنے گھر میں خوشی اور آزادی سے گزار سکیں۔

تقریب کے دوران اسناد حاصل کرنے والی خواتین نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "گھر اللہ تعالی کی ایک بڑی نعمت ہے، جو ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ذریعے نصیب ہوا۔ ہم غریب لوگ ہیں، صرف دعائیں دے سکتے ہیں