Live Updates

پاکستان اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہندوستان کو کسی وقت بھی بھارتی جاہریت کا منہ توڑ جواب دے گا محمد اعجاز چوہدری

ہفتہ 10 مئی 2025 19:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہندوستان کو کسی وقت بھی بھارتی جاہریت کا منہ توڑ جواب دے گابفضل خدا 1965 کی طرح بھارتی فوج ذلت امیر شکست سے دو چار ہو رہی ہے بدقسمتی سے بھارتی میڈیا ہندوستانی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کن پروپگنڈہ کے ذریعے جھوٹ کی کھال اتار رہا ہے بلکہ اپنی ذلت امیر شکست کو چھپانے کے لیے مسلسل جھوٹ پر مبنی من گھڑت کہانیاں سنا رہا ہے جھوٹ بولنے کی انتہا کر رہا ہے ایسے جھوٹوں پر خدا کی لعنت بے شمار ہو پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل رائے شاہ جہان کھر ل سینیئر نائب صدر چوہدری ناجی گجر نائب صدور محمد کاشف کامران غلام غوث ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائے عابد کھرل ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں عثمان حفیظ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فہیم سرفراز بھٹو خرم حیات بٹ فرحان چودری ٹکٹ ہولڈر ز سردار عثمان نواز باجوہ رانا فراد انیس نمبردار سردار عامر حیات سندھو حفیظ انجم جنجوعہ سید محمد اکبر حسین شیرازی رائے وقاص اسلم کھرل رائے شہادت خان کھر ل ملک شمشیر حیدر وٹو رانا بلال فاروق خان رانا شعیب شفقت خان ندیم شہادت خان بلوچ عہدے داران اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ہندو ستان کی جاہریت اور ہٹ دھرمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اج اللہ کریم کی کرم نوازی اور پنجتن پاک کی نسبت کے صدقے پاکستان دنیا بھر میں پرامن پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنا اس کا تمام تر کریڈٹ قائد عوام شہید ذلفقار علی بھٹو اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی ساؤتھ کوریا سے لانے والی شہید بے نظیر بھٹو کو ہی جاتا ہے اج ہمیں اپنے ان قومی ہیروز کو سوشل میڈیا اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت اج ہم اپنے دفاع میں ناقابل تسخیر ہیں پاکستان پرامن ایٹمی اسلامی قوت کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ایک ذمہ دار امن پسند ریاست اور ہمسائیگی کا حق ادا کر رہا ہے جسے بھارتی مکار مودی سمجھنے سے قاصر ہے ایسے عالمی دہشت گرد کی پاکستانی قوم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کی شر انگیزی سے جنوبی ایشیا کی چار ارب سے زائد انسانی ابادی ایٹمی جنگ کا شکار ہو سکتی ہے جو عالمی برادری کے لیے ایک بہت بڑا امتحان بنتا جا رہا ہے ہندوستانی میڈیا مودی سرکار کی غلیظ زبان بن کرجرنلزم کے نام پر افرا تفری اور انتشار پھیلا رہا ہے اور مودی حکومت کے تلوے چاٹنے میں آخری حد تک جا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ہے اور سو جھوٹ بھارتی میڈیا ان میں اضافہ کر کے پھیلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، یہاں تک کہ وہ پاکستان کے شہروں پر قبضے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔گودی میڈیا کے نزدیک تو بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا ہے، جب کہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ اور معمولاتِ زندگی بالکل معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔

نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے، اور دنیا بھر کا آزاد میڈیا اب مودی حکومت اور اس کے ہمنوا گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان کے شہروں کے قریب آنے کی خواہش ہمیشہ ناتمام رہی ہے اور ان شاء اللہ تاقیامت ناتمام ہی رہے گی۔پنجاب کی وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ مودی خود ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے، جبکہ بھارتی فورسز گزشتہ تین دنوں سے پاکستانی افواج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہی ہے غ*کپاس کے کاشتکار ترجیحاً 15 مئی تک کاشت مکمل کر لیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات