Live Updates

ہماری بہادر فوج نے تاریخ ساز جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے ہوائی اڈوں کو نیست ونابود کردیا،سید کمیل حیدر شاہ

ہفتہ 10 مئی 2025 21:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے سکھر پریس کلب میں ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کا دن قوم یاد رکھے گی۔ ہماری بہادر فوج نے تاریخ ساز جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے ہوائی اڈوں کو نیست ونابود کردیا ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا۔

ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن جنگ مسلط کی گئی تو ہر طرح سے مقابلے کے لئے تیار ہیں. جسکا آج ٹریلر دکھا چکے ہیں ہم الزامات نہیں لگاتے، دن کے اجالے میں بھارت پر حملہ کیا جسںکو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،ایٹمی طاقت بنانے پر بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبد القدیر خان کے پاکستانی عوام شکر گزار ہیں،عوام ادھر اودھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں، آپکے عوامی نمائندے حالات سے مکمل باخبر ہیں،سکھر میں امرجنسی نافذ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اور عوام ملکر حالات کا مقابلہ کرینگے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہدایات جاری کردی گئی ہیںاپیل کرتا ہوں یہ وقت متحد ہوکر ایک ساتھ مقابلہ کرنے کا ہے۔ ذاتی رنجشیں بھلا کر ملک کیلئے آگے بڑھیں انہوں نے کہا کہ تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، مذہبی رہنماو ں کیساتھ نشت کرکے عوامی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔

جنگی حالات میں احتیاتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے بارڈرز پر موجود فوجی جوانوں سے اظہار یکجھتی کیلئے سکھر ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف وفود صالح پٹ اور دیگر علاقوں میں پاک بھارت بارڈر پر جاکے ملاقات کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس وقت بوکھلائٹ کا شکار ہے ہماری عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ذمہ دار کردار ادا کرنا چاہیے، غلط معلومات کے پھیلاو سے گریز کرنی چاہیے بھارتی میڈیا کا کردار غلط معلومات پر مبنی اور سنسنی پھیلانا ہے بھارت سے ان کے چند ایک اچھے میڈیا چینلز پر پابندی عائد کرنے کی آواز ابھر رہی ہے،ہمیں فخر ہے اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو پر جنہوں نے پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنایا،ایمرجنسی صوتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات