
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کا پاکستانی فوج کو بھارت کے خلاف جوانمردی سے لڑنے پر خراج تحسین
ہفتہ 10 مئی 2025 21:45
(جاری ہے)
پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم اس وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور معصوم شہریوں پر بمباری کر کے انہیں شہید کر رہا ہے۔
بھارت کی اس فسطائیت کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری کو نوٹس لیناچاہیے اور بھارت کو سول آبادی پر بمباری کرنے اور جنگی جارحیت سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو اپنا رول اد اکرنا چاہیے کیونکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کر تے ہوئے پاکستان اور آزادکشمیر پر حملہ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا ہے جس پر ہم بھارت کی اس فسطائیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ تنازعہ کشمیر ہے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت مسئلہ کشمیر کو ختم اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر جب تک کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرحلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوسماہنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے اور اب بھارت لائن آف کنٹرول کے اس پار بمباری کر کے لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والی آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ صدر آزادجموں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگ کا بھوت سوار ہے اور بھارت لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر شہری آبادیوں پر گولہ باری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو اُس کے مکروہ عزائم سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت کے ہندوتوا نظریے اور مسئلہ کشمیر کی حساس نوعیت کو سمجھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آگے بڑھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ خطے میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.