جے یو آئی سندھ نے عالمی امن اور خطے کے مفاد میں دشمن کو شکست بعد سیز فائر عوام اور پاک فوج کی کامیابی قرار دیدیا

آبی وسائل اور کشمیر مسئلے کو مستقل حل کیا جائے، پاک فوج کا سیسہ پلائی عزم نے نیوکلیئر جنگ کا خطرہ ٹال دیا،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی/ علامہ راشد محمود سومرو

اتوار 11 مئی 2025 16:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء) جے یو آئی سندھ نے عالمی امن اور خطے کے مفاد میں دشمن کو شکست بعد سیز فائر عوام اور پاک فوج کی کامیابی قرار دیدیا، آبی وسائل اور کشمیر مسئلے کو مستقل حل کیا جائے، پاک فوج کا سیسہ پلائی عزم نے نیوکلیئر جنگ کا خطرہ ٹال دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، صوبائی نائب امراء محمد صالح الہداد، سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا عبدالمجیب قریشی، قاری محمد عثمان، صوبائی نظماء مولانا محمد صالح انڈھڑ، حاجی عبدالمالک ٹالپر، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، مولانا محمد اسحاق لغاری، پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ڈپٹی پریس سیکریٹری سمیع سواتی، سالار سلیم سندھی، فنانس سیکریٹری مولانا محمد غیاث، لائیرز فورم کے صدر ایڈووکیٹ غلام سرور بلیدی، ڈیجیٹل میڈیا کے کوآرڈینیٹر محمد حسین آصفی، بزنس فورم کے صدر حاجی رفیق احمد سومرو، چیئرمین فقہی کمیٹی مفتی محمد ادریس سومرو اور دیگر صوبائی رہنماؤں مولانا فتح محمد مائیری، مولانا عبدالحمید مہر، مولانا عبدالجبار حیدری نے کہا ہے کہ بھارت کے رافیلوں کو شاہینوں کے سامنے فیل ہوجانا عسکری تاریخ کا سونہری باب ہے، عالمی امن اور خطے کے مفاد میں انڈیا کو شکست دینے کے بعد سیز فائر عوام، سیاسی، مذہبی جماعتوں اور پاک فوج کی تاریخی کامیابی ہے، جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں نے ان خیالات کا اظہار سندھ بھر میں یوم تشکر کے اجتماعات اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب میں پاکستانی عوام اور فوج کو عظیم فتح مبارک دی اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزدل بھارت کی بلاجواز جنگ مسلط کرنے کی سازش پاکستان نے ان کو بری شکست دیکر ناکام بنادیا اور نیوکلیئر جنگ کا خطرہ ٹال دیا۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل، مسئلہ کشمیر اور دیگر مسائل کو مستقل حل کرنے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا 75 سالوں سے خطے میں امن کی صورتحال خراب، جنگ اور تباہی کے بادل منڈلا رہے تھے نریندر مودی نے جارحیت کرکے اپنی ذلت کو دعوت دی انہوں نے اسرائیل کی تباہی کی دعا کی۔