ی*قابل فخر افسران و جوانوں نے محافظین وطن کا حق ادا کردیا ہے ، سید نیئر حسین بخاری

اتوار 11 مئی 2025 20:25

ش* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا افواج پاکستان کو خراج تحسین دفاع وطن کے۔

(جاری ہے)

جزبے سے سر شار قابل فخر افسران و جوانوں نے محافظین وطن کا حق ادا کردیا وطن کے جانباز قابل فخر سپوت شاہینوں نے بھارت کو دن میں تارے دکھائیطاقت کے زعم میں مبتلا نریندر مودی جنگ بندی پر مجبور ہوا نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں جنگ بندی کے ساتھ مودی کی زبان بندی بھی ہوگئی امریکی صدر ٹرمپ ترکی سعودی عرب ایران اور دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں پاکستان ہمیشہ خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں رہا ہے۔

امن کے داعی ہیں لیکن بھارت کے بے بنیاد اقدام پر بھرپور جوابی کاروائی کا حق استعمال کیا گیا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخآری نے کہا ہے کہ دھرتی ماں وطن کی حفاظت جان سے عزیز تر ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا جرات مندانہ بیانیہ وطن پرست قائد کا موقف رہا ہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران چیئرمین بلاول نے عالمی میڈیا پر جرات مندانہ طریقے سے موثر انداز مین سے پاکستان کا سچا موقف پیش کیا۔