آزاد جموںوکشمیر،پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم ، پاک افواج کے حق میں ریلیاں

اتوار 11 مئی 2025 21:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں نے بھارت پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیز مقدم کیا ہے۔ شہریوں نے مکار بھارت کی ننگی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھر پور جوابی کو سراہا اور پاک افواج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہریوں نے کہا کہ پاک افواج نے مکار دشمن کو ایک دندان شکن جواب دیکر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں مگر بھارت نے گزشتہ 77 برس سے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اب نے فالس فلیگ آپریشنوں کی آڑ میں پاکستان پر چڑھ دوڑنے کا ایک مذموم سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا جواب دیناضروری تھا۔دریں اثنا راولا کوٹ کے شہر کائی گلہ میں پاک افوج کے حق میںایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام ”حق دو تحریک “ نے کیا تھا۔ شرکاءنے پاک فوج کے حق میں اور بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے۔