Live Updates

وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال کا آزاد جموں کشمیر کے دورے کےلئے روانہ

پیر 12 مئی 2025 15:29

وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال کا آزاد جموں کشمیر کے دورے کےلئے  روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا آزاد جموں کشمیر کے دورے کےلئے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر صحت سید مصطفی کمال کے ہمراہ صوبائی وزیر آزاد جموں و کشمیر اور پاک فوج کے سینئر نمائندے بھی شامل ہونگے ۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال ریاستِ پاکستان کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔عظیم قربانی دینے عسکری اور سول شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کریں گے ،شہداء کے گھروں، مساجد و دیگر املاک کی بحالی و تعمیرِ نو کا بھی جائزہ لیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات