
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات، وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
پیر 12 مئی 2025 22:13

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کے مذموم عزائم کو ناکامی سے دوچار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس تاریخی فتح پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے لیکن وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی مفاہمتی پالیسی کے تحت پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جو اس سال فروری میں صدر رجب طیب اردوان کے اسلام آباد کے تاریخی دورے کے بعد سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپنے حالیہ دورہ انقرہ کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران کئے گئے تمام اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن جلد از جلد بلایا جائے۔ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی کامیابیوں پر خوش ہیں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اس کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔\932
مزید اہم خبریں
-
غزہ: امداد کی ترسیل لوگوں کی ضرورت کے مقابلے میں ناکافی
-
مصنوعی ذہانت کام کے طریقہ کار کو یکسر بدل کر رکھ دے گی، رپورٹ
-
سونے کی تجارت میں سمگلروں کے بڑھتے عمل دخل پر اظہار تشویش
-
آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری
-
چینی سفیر کا ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
-
گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف
-
مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی
-
گیس کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہونے کا امکان
-
فیلڈ مارشل کی ملازمت میں مدت کا کوئی تعین نہیں ہے
-
حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا
-
بھارت کے چین کارڈ کا سیدھا جواب کہ کیا پاکستان کی جنگ روس اور فرانس سے تھی؟
-
فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.