Live Updates

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،علماء کرام

بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا

پیر 12 مئی 2025 19:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)مرکزی اتحاد العلما ضلع سرگودھا نے بھارت کو دو ٹوک جواب دینے پر پاک فضائیہ سمیت افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔زرائع کے مطابق مرکزی اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے مولانا ملک ضیا الحق ،شیخ نعیم طاہر،قاری عبدالوحید،شیخ سعید اختر کوہلی،قاضی نگاہ مصطفے چشتی، چوہدری امتیاز،عون کرمانی اور دیگر نے پاک قفضائیہ سمیت افواج پاکستان کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مکات و بزدل ہے جو رات کی تاریکی میں حملہ کیا تو ہمارے جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے چاک و چوبند تھے جس کی وجہ سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی اور پاک فوج اور پاک فضائیہ نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا جس کی وجہ سے وہ سفید جھنڈا لہرانے پرمجبور ہوئے مگر وہ باز نہ آئے اور مسلسل میزائل و ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہا جس پر خاموش رہنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے اس وقت پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اور ملک و قوم کیلئے اگر ہمیں دفاع وطن میں اپنی جانوں کا نظرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک فوج کے حق میں اور فلک شگاف نعرہ لگا کر اظہار یکجتی کا مظاہرہ کیا اور ملک کے استحکام و سلامتی کی دعا کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات