Live Updates

پاکستان نے بھارت کے غرور کو ایسا خاک میں ملایا اور ہرمحاز پر اپنی کامیابی کے جوہر دیکھا ئے کہ پوری عالمی دنیا اس پر حیران ہے ، ،سرداریعقوب ناصر

پیر 12 مئی 2025 22:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) مسلم لیگ(ن )کے مرکزی رہنما و ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے غرور کو ایسا خاک میں ملایا اور ہرمحاز پر اپنی کامیابی کے جوہر دیکھا ئے کہ پوری عالمی دنیا اس پر حیران اور پاکستان کے فوج کی پرفارمنس کی معترف اور تعریفیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے منہ تھوڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جنگیں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں لیکن دشمن ملک بھارت جب جارحیت پر اتر آیا تو ہمارے لئے ضروری تھا کہ ہم اپنی بقائ ، سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کا آنچ نہ آنے دیں اور دشمن کو اس کی زبان میں سمجھاتے ہوئے باور کرایا جائے کہ پاکستان کسی بھی مس ایڈوینچر کا فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس دیدہ دلیری اور بہترین حکمت عملی سے دشمن فوج پر وار کیا آج ہم پوری دنیا کے سامنے اپنا سر فخر سے بلند کرکے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم امن کے داعی تو ضرور ہیں لیکن اپنے ملک اور عوام کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے، میر صادق عمرانی نے مزید کہا کہ اب بھی موقع ہے کہ بھارت اپنا قبلہ درست کرے، مقبوضہ کشمیر، لائن آف کنٹرول سمیت دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کاروائیوں سے باز رہتے ہوئے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دے، انہوں نے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص" انڈیا اور پوری دنیا کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ریاست کی طرح ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ضرور خواہاں ہے لیکن ہماری ان کاوشوں کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے خطے میں پاکستان کی خودمختاری، دفاعی طاقت اور اہمیت کو بھی سمجھا جائے، میر صادق عمرانی نے کہا کہ کوئی بھی ملک اور قوم اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان ایک کمزور ریاست ہے، ہمارے عوام اور اداروں کے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اندرون ملک اور بیرونی سازشوں اور جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرسکیں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف ارمی چیف سید عاصم منیر تینوں افواج کے چیف صاحبان پارٹی صدر میاں نواز شریف اپوزیشن سمیت پوری قوم کے اتحاد و قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات