Live Updates

پاک فوج نے بھارتی آرمی کی وہ ٹھکائی کی جو مودی کی سات نسلیں یاد رکھیں گی، وزیراعظم

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی وزیر داخلہ کے ہمراہ پروٹوکول کے بغیر لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر آمد،متاثرین سے ملاقاتیں کیں

بدھ 14 مئی 2025 16:47

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی وزیر داخلہ کے ہمراہ پروٹوکول کے بغیر لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر آمد، سول انتظامیہ سماہنی سے بھارتی بلا اشتعال مارٹر شیلنگ سے ہونے والے نقصانات بارے بریفنگ لی، متاثرین سے ملاقاتیں کی اور زخمیوں کی عیادت کی اور امدادی چیک تقسیم کئے، امجد خورشید شہید تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے بریفنگ لی، وزیراعظم گولہ باری سے متاثرہ گاوں سرسالہ پہنچے جہاں پرہجوم میڈہ گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہیمکار و بزدل ہندوستان کی سازشوں کو پہلے ہی بھانپ رکھا تھا آزاد کشمیر کی شہری آبادی کے لئے ایمرجنسی اقدمات مکمل کر رکھے تھے آزاد کشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر محکمہ ہیلتھ کو فعال بنایا ضلعی ہیڈکوارٹر کو ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی دو ماہ کے راشن، ادویات، ڈاکٹرز کا لائن آف کنٹرول کے قریب انتظام ممکن بنایا، افواج پاکستان نے جس دلیری اور شجاعت کے ساتھ ہندوستان میں گھس کر بھارتی آرمی کی ٹھکائی کی وہ مودی کی سات نسلیں یاد رکھیں گی، وزیراعظم نے کہا کہ مظفرآباد میں کھڑے ہو کر کشمیر کے لئے تین جنگیں لڑی وقت آیا تو سات مزید جنگیں لڑنے کا حوصلہ رکھتے ہیں پوری دنیا نے دیکھا کہ فجرکے وقت پاکستانی فوج نے جنگ کا جواب دیا اور عصر کے وقت پاکستان کی تاریخی فتح کے ساتھ سیز فائر کا اعلان ہوا یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے، دنیا جو ہندوستان کو طاقتور ملک سمجھتی تھی انہوں نے جب انڈیا کا وجود مٹتے دیکھا تو فوری اس جعلی نمبردار کو بچانے آ گئے امن بہت اچھی چیز ہے جب جنگ مسلط کی جائے تو سنت رسولؐ ہے کہ اسے انجام تک پہنچایا جائے الحمداللّٰہ ہماری فوج نے یہ فرض بھی پورا کیا، انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان آزاد کشمیر میں اندرونی۔

(جاری ہے)

سازش کے زریعے دہشت گردی کروانا چا رہا تھا جسے ہماری انٹیلیجنس نے ناکام بنا دیا اور دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پہنچایا لوگوں کے مفاد کی خاطر کنٹرول لائن سے مظفرآباد تک عوام میں موجود ہوں جب تک اللّٰہ نے میرے قلم میں اختیار دے رکھا ہے تب تک عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا کشمیری جانتے ہیں کہ ہمارا دشمن مکار و کم ظرف ہے آزاد کشمیر میں چند ناعاقبت اندیش عناصر نے مایوسی پھیلائی انہیں شائد اندازہ نہیں تھا کہ حکومت نے حالات سے نپٹنے کے لئے ڈیڑھ ماہ قبل انتظامات مکمل کر لئے تھے انہوں نے کہا کہ مارٹر شیلنگ سے متاثرہ آبادی کی بحالی کے لئے حکومت سنجیدہ کاوشوں کا آغاز کر رہی ہے پہلے مرحلے میں شہدا اور زخمیوں کو ورثا کو امدادی چیکس تقسیم کر دئیے ہیں املاک و مویشیوں کے نقصانات کے ازالہ کو ممکن بنانے کے لئے امدادی فنڈ تقسیم کریں گے ہندوستان کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کا مرتکب ہے شہدا کی قربانیوں کے صدقے طلوع آزادی کی منزل قریب ہے ستتر سالوں سے کشمیر کی تحریک لہو سے لکھی جا رہی ہے اور جو تحریکیں خون آلود ہو جائیں وہ منتقی انجام تک پہنچتی ہیں کشمیریوں کو آزادی کی جنگ خود لڑنی ہے انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد کشمیر کو خوشحال سٹیٹ بنانے کی پالیسی پر کاربند ہیں رسد و روڈ انفاسٹرکچر کی بہتر سہولیات کے لئے بیس کیمپ میں پچیس ارب سے زائد فنڈز خرچ کر چکے ہیں ای ٹینڈرنگ نظام کے باعث ریاست میں کوئی میگا کرپشن سیکنڈل سامنے نہ آنا حکومت کی نمایاں کامیابی ہے انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سماہنی میں ٹراما سنٹر کو فعال کرنے کے لئے دس لاکھ فراہم کرنے کا اعلان کیا، وزیراعظم کی سماہنی آمد کے موقع پر وزیرداخلہ کرنل وقار احمد نور، ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز، ایس ایس پی بھمبر چوہدرہی محمد آمین اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، مختلف محکمہ جات کے ضلعی و تحصیلی آفیسران سمیت ممبران ضلع کونسل چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ، چوہدری عکاس ندیم ایڈووکیٹ، چوہدری محمد سلیم، چوہدری فاروق عالم، چئیرمین ٹاون کمیٹی راجہ زولقرنین، چئیرمین چوہدری عبدالرحمن، صدر بار ایسوسی ایشن سماہنی چوہدری منیر اللّٰہ ایڈووکیٹ، رینج آفیسر چوہدری عبدالعزیز، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری طاہر اقبال، ممبران پریس فاونڈیشن راشد راج، تنویر اکبر چوہدری، سنئیر صحافیوں شبیر چوہدری، چوہدری فضل الرحمن، عہدیداران کشمیر پریس کلب راجہ محمد علی سونا، ایم زبیر خان، محبوب چوہدری، شہاب عباس، شجاعت اقبال، اظہر نزیر، عمیر حمزہ، ہارون کشمیری و دیگر بھی ہمراہ تھے،
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات