Live Updates

ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک و قوم کو مشکلات سے نکال سکی: جاوید قصوری

بدھ 14 مئی 2025 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکراپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ مذاکرات میںکشمیر اور اپنے دریاوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ پاکستان کو کمزور سمجھنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری بہادر افواج دشمنوں کی تمام سازشوں کو جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی میں ملک کے اندر استحکام لانا چاہتی ہے تو ایسے وزیروں اور مشیروں سے جان چھڑوائے جن کی تنخواہیں اور مراعات قومی خزانے پر بھاری بوجھ ہیں۔ پاکستان کسی بھی قسم کے غیر سیاسی طرز عمل کا متقاضی نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

وقت کا تقاضا ہے کہ جمہوری اقدار کی ترویج اور مضبوط جمہوری نظام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر آئین و قانون کے دائرکارہ میں رہتے ہوئے کام کریں ۔

مگر المیہ یہ ہے کہ کسی کو بھی عوام کو فکر نہیں ہے ۔ مسائل نے لوگوں کو جینا محال کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فارم 47کے جعلی مینڈیٹ پر قائم ہونے والی حکومت نا اہلوں پر مشتمل ہے ان کے پاس صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ملک و قوم کو انتقامی سیاست سے نجات اور معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے ۔ حکومت بو کھلاہٹ کا شکار ہے ۔ پی ڈی ایم ٹو کی پالیسیاں نا قابل فہم اور مایوس کن ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شہباز حکومت اپنے لئے خود مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔ پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں سے ملک و قوم کو ایسی بند گلی کی طرف دکھیلا جا رہا ہے جہاں تباہی کے سوا کچھ نہیں ، حالات پہلے ہی بہت گھمبیر اور مسائل کے ابنار لگے ہیں ۔25کروڑ عوام میں مایوسی پھیلتی چلی جا رہی ہے ۔

ملکی حالات تیزی سے ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ حکمران اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک و قوم کو مشکلات سے نکال سکے اور ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے ۔ملکی تاریخ گواہ ہے کہ گزشتہ 76برسوں سے ملک پر اشرافیہ قابض ہے جیسے عوام کی مشکلات کے حل سے کوئی غرض نہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات