Live Updates

عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا .اعظم سواتی

مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے ‘ چین نے دوستی کا حق ادا کیا .سابق وفاقی وزیرکی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 مئی 2025 14:59

عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا .اعظم سواتی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے عمران خان کو رہا کریں پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے اپنے لیڈر کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا قبل ازیں اعظم سواتی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگیا ہے بعد ازاں عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ کے بعد کیس نمٹا دیا.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات