
پاکستانی سائبر ٹیم نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی دفاعی، مواصلاتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی پاور انفراسٹرکچر، پیٹرولیم سیکٹر، ایئر فورس کمیونیکیشن، ریلوے نیٹ ورک، سرکاری ای میل سسٹمز اور او ٹی پی انفراسٹرکچر تک رسائی حاصل کرکے انہیں ہیک کیا اورناکارہ بنایا
فیصل علوی
جمعرات 15 مئی 2025
15:30

(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی پاور انفراسٹرکچر، پیٹرولیم سیکٹر، ایئر فورس کمیونیکیشن، ریلوے نیٹ ورک، سرکاری ای میل سسٹمز اور او ٹی پی انفراسٹرکچر تک رسائی حاصل کرکے نہ صرف انہیں ہیک کیا بلکہ کئی نظاموں کو مکمل طور پر ناکارہ بھی بنایا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتباہی انداز میں کئے گئے حملے میں ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ کے مکمل ڈیٹا بیس کو ہیک اور ناکارہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ 4400 سے زائد سرکاری و عوامی کمیونیکیشن راوٹرز کو تباہ کر دیا گیا۔صرف اترپردیش میں 3600 سے زائد، جموں و کشمیر میں 600 سے زائد اور مہاراشٹرا میں 4600 سے زائد پاور فیڈرز کی سپلائی ہیک کرکے منقطع کی گئی۔ پنجاب لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے 2 مین AI سرورز اور ریاست کرناٹک کے 235 سے زائد ونڈ و سولر گرڈز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے تین بڑے ہوائی اڈوں: دہلی، ممبئی اور کولکتہ کے سرورز بھی ہیک کر دئیے گئے جبکہ بھارتی فضائیہ کی ناردرن، سدرن اور ویسٹرن ایئر کمانڈز کے مواصلاتی نظام کو بھی تباہ کن خلل کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی حکومتی و عسکری اداروں بشمول وزارت دفاع، فضائیہ، بارڈر سیکیورٹی فورس، ہندوستانی ریلوے، ایروناٹکس لمیٹڈ، اور منفرد شناختی اتھارٹی پر DDoS حملے کئے گئے جس سے ان کے ای میل اور اندرونی کمیونیکیشن سسٹمز بری طرح مفلوج ہو گئے۔بھارتی ریلوے کے بھی درجنوں سرورز کو ہیک کیا گیا جس کے باعث کئی علاقوں میں ٹرین سروسز معطل ہوئیں۔ آپریشن کے دوران بھارت بھر کے 3500 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے بھی ہیک کئے گئے جن میں سرکاری عمارتیں، ہسپتال، سڑکیں اور دیگر عوامی زونز شامل ہیں۔اسی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250 سے زائد آئی ایس پیز کے راوٹرز کو بھی ہیک کرکے ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 90 سے زائد سرکاری اور کارپوریٹ ویب سائٹس کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔اسی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250 سے زائد آئی ایس پیز کے راوٹرز کو بھی ہیک کرکے ناکارہ بنا دیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 90 سے زائد سرکاری اور کارپوریٹ ویب سائٹس کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ”معرکہ بنیان مرصوص“ ایک مربوط اور پیشہ ورانہ سائبر آپریشن تھا جو افواج پاکستان کے جدید ترین سائبر وارفئیر ڈویژن کی جانب سے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں انجام دیا گیا۔ یہ کارروائی دشمن کیلئے نہ صرف ایک سخت پیغام ہے بلکہ سائبر میدان میں پاکستان کی واضح برتری کا عملی ثبوت بھی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.