Live Updates

ہماری لیڈر شپ سمیت جیالوں نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ،ملک محمد اسحاق

جمعرات 15 مئی 2025 17:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی پالیسیز ومنصوبہ بندی خلیج ومشرق وسطیٰ ملک محمد اسحاق کی جانب سے ایڈینشل ایڈووکیٹ جنرل وپیپلز پارٹی سندھ لائرز فورم کے صدر قاضی بشیر کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ معروف بزنس مین میاں منیر ہانس،ملک محمد اسلم،عرفان قمر گوندل،ذوالفقار مغل،نور مگسی،قیصر آفریدی،سردسر چمن خان ٹنئیو،سردار قیصر، شکیل صدیقی،عرفان جنجوعہ، عمران شفیق،خرم بیگ، مسٹر بیگ، نعمان طارق،مراد انجم سمیت سیاسی،سماجی اور ادبی تنظیموں کے عہدیداران اور اراکین شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ملک محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری لیڈر شپ سمیت جیالوں نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی بات کی ہے اور پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ پارلیمانی سیاست کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے اور اسی کی بدولت ملک کو اچھی پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھایا جاسکتا ہے اور ہم صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ ومعروف بزنس مین میان منیر ہانس نے قاضی بشیر کو متحدہ عرب امارات آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرتی ہے اور ایک گلدستے کی مانند ہے جو پردیس میں رہتے ہوئے دیس کا نام روشن کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قاضی بشیر نے ہمیشہ شہید بھٹو کا پیغام ہر گلی ہر کوچے میں پہنچایا اور پیپلزپارٹی کو سندھ بھر میں کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اس موقع پر قاضی بشیر نے ملک محمد اسحاق کا بہترین اور پروقار پروگرام انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین مہمان نوازی پر آپ کا مشکور ومننون ہوں ان شاء اللہ ہم سب مل کر پیپلزپارٹی کو مزید متحد ومنظم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے بہت جلد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پاکستان بن کر تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات