
آپریشن بنیان مرصوص: افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے
افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز مین نقصان پہنچایا،
جمعرات 15 مئی 2025 17:14
(جاری ہے)
پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے نیشنل، ایسٹرن، ناردرن اور ویسٹرن لوڈ ڈسپیچ سینٹرز تک رسائی حاصل کرکے سسٹم کو بھی ہیک کیا جبکہ بھارت کے تقریباً 80 فیصد صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی سے بھی محروم کیا، ریاست اتر پردیش میں 3 ہزار 600 سے زائد پاور فیڈرز، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 600 سے زائد جبکہ ریاست مہارشٹر میں 4500 سے زائد فیڈرز کی سپلائی کو ہیک اور منقطع کیا گیا۔
پاکستانی سائبر ٹیم نے پنجاب لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے 2 مرکزری اے آئی سرورز ، ریاست کرناٹک میں 235 ونڈ اور سولر گرڈز کو ہیک اورناکارہ بنایا، ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ کے ڈیٹا بیس کو ہیک اور ناکارہ کردیا گیا جبکہ ساڑھے 4 ہزار کے قریب سرکاری اور پبلک سیکٹر کمیونیکیشن راؤٹرز کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی حکومت، فوج، فضائیہ، اسٹاک ایکسچینجز اور پبلک سیکٹر تنظیموں سمیت بھارت کے تمام اہم سرورز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ای میل، او ٹی پی ورک فلو اور اندرونی مواصلات میں قومی خلل پیدا کیا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی زونز کے 3500 سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کیے گئے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250 اہم آئی ایس پی کمیونیکیشن راؤٹرز کو ہیک کرکے ناکارہ بنادیا گیا جبکہ 90 سے زیادہ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کی ویب سائٹس کے ڈیٹا کو ہیک کرلیا گیا، جس میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی اور ہندوستانی ریلوے شامل ہیں۔افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز کو بھی ہیک کیا، جنمیں ممبئی، دہلی اور کولکتہ شامل ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام میں خلل پیدا کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کی نادرن ، سدرن اور ویسٹرن ایئر کمانڈ شامل ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.