
فیک نیوز پر قابو پانا ضروری، پیکا ایکٹ کی آڑ میں حکمران اپنے مذموم مقاصد آگے نہ بڑھائیں‘حافظ نعیم الرحمن
آزادی اظہارکو یقینی بنایا جائے، پیکا ایکٹ کیخلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کا بھرپور ساتھ دے گی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا صدر سی پی این ای کاظم خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال
جمعرات 15 مئی 2025 21:35
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت جب بھارت کو شکست ہوئی تو قوم میں جذبہ اور اتفاق رائے موجود ہے تو پیکا ایکٹ جیسے اقدامات سے قوم میں اضطراب اور نااتفاقی بڑھے گی، امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے پیکا ایکٹ کو فوری واپس لیکر بڑے پیمانے پر مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے قانون سازی کر نے کا مطالبہ کردیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں کی جو بھی سرگرمی ہوئی جماعت اسلامی اس میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے میڈیا نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور ذمہ دار میڈیا کے طور پر سامنے آیا، اس کے برعکس بھارتی میڈیا کی کوریج دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا مرکز بنی۔ کاظم خان اور سی پی این ای کے وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جنگ سے قبل پاکستانی میڈیا کے خلاف مہم چلائی جاتی تھی کہ غیر ذمہ دار اور قومی سلامتی کے خلاف خبریں دی جاتی ہیں لیکن جنگ کے بعد حکومت اور فوج کے ترجمان نے خود اعتراف کیا کہ پاکستان کے میڈیا نے کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ملکی میڈیا کا شکریہ ادا کر چکے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا ہائوس کے کارکنان کی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت اور یقینی بنانے کے حوالے سے بھی بات کی جس پر سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا سی پی این ای اسے اپنے ایجنڈے میں شامل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پر مکمل عمل درآمد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بقایا جات ملنے پر ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.