Live Updates

جو پاکستان سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا‘سراج الحق

مریدکے میں شہید جامع ام القری کا دورہ ،شہید شہری کے اہل خانہ سے ملاقات

جمعرات 15 مئی 2025 21:35

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ عیاں ہوچکا ہے کہ جو پاکستان سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا ۔پیر سید ہارون علی گیلانی قاری یعقوب شیخ جاوید قصوری کے ہمراہ مریدکے کی آبادی ننگل ساہداں میں بھارتی حملے میں شہید جامع ام القری کا دورہ اورشہید شہری محمد مالک کے کمسن بیٹوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو ،جماعت اسلامی مریدکے کی معرکہ حق ریلی سے خطاب کرتے سراج الحق نے کہا کہ مریدکے کے باسیوں کا عزم دیکھ کر کہتا ہوں بھارت کا ٹکڑے ٹکڑے ہونا یقینی ہوچکا بھارت مکار دشمن ہٹلر سے بھی آگے نکل چکا ہے اس نے عبادت گاہوں پر حملے نہیں کئے تھے مودی نے تو عبادت گاہوں پر حملے کئے مودی کے بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی محفوظ نہیں جبکہ پاکستان میں حملے کرکے یہ سمجھا کہ وہ اسرائیل کی طرح جو مرضی کرے گا کرتا چلا جائے گا مگر اسے نہیں معلوم تھا پاکستان کی مسلح افواج کے پیچھے پچیس کروڑ پاکستانی عوام کھڑی ہے جزبہ جہاد سے سرشار پاک فوج نے جب جواب دیا تو دنیا نے دیکھا ہماری مسلح افواج ائیر فورس نیوی کے سربراہان مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا مودی بہت مکار ہے وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا پاکستان ہر وقت اسکو منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے انہوں نے کہا حکمرانوں کو چاہئے ابسجدہ شکر ادا کریں اسلامی نظام قائم کریں قوم متحد ہوچکی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بھارت نے جس طرح مساجد شہید کیں بھارت اسی طرح ٹکڑے ہوگا بھارت کے گوربا چوف سن لے پاکستان نے حملہ نہیں کیا دفاع کیا ہے اسلام اور قوام متحدہ بھی ظلم کیخلاف جہاد کی اجازت دیتا ہے مودی جو کشمیر میں ظلم کررہا ہیاس سے منع ہوجائے اگر اس نے کوئی شرارت کی تو پاکستان پھر دفاع نہیں حملہ کرے گا پھر مودی کے بھارت کو پاکستان سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات